ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مہیش بھٹ کے ساتھ ریا چکرورتی کی واٹس ایپ چیٹ وائرل، 8 جون کو دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت آئی سامنے

ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کے درمیان آٹھ جون کو ہوئی اس بات چیت کے وائرل ہوتے ہی قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اداکارہ نے خود ہی سشانت سنگھ راجپوت سے رشتہ توڑا تھا۔

  • Share this:
مہیش بھٹ کے ساتھ ریا چکرورتی کی واٹس ایپ چیٹ وائرل، 8 جون کو دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت آئی سامنے
مہیش بھٹ کے ساتھ ریا چکرورتی کی واٹس ایپ چیٹ وائرل، 8 جون کو دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت آئی سامنے

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) موت معاملے میں ہر روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے معاملہ کی جانچ سی بی آئی (CBI) کو سونپی ہے۔ جس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم کیس کی جانچ کے لئے ممبئی پہنچی ہے۔ اداکار کی موت کے بعد ان کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) اور بالی ووڈ فلم ساز مہیش بھٹ کا نام کافی سرخیوں میں رہا۔ سشانت کی موت کے بعد دونوں کی کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس بیچ ریا چکرورتی نے جس دن سشانت سنگھ راجپوت کا گھر چھوڑا تھا، یعنی آٹھ جون کو ہوئی مہیش بھٹ کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔


ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کے درمیان آٹھ جون کو ہوئی اس بات چیت کے وائرل ہوتے ہی قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اداکارہ نے خود ہی سشانت سنگھ راجپوت سے رشتہ توڑا تھا۔ دراصل، اداکار کی موت کے بعد سے ہی کہا جا رہا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خود ہی ریا چکرورتی سے رشتہ توڑا تھا، لیکن اب مہیش بھٹ کے ساتھ ہوئی ریا چکرورتی کی بات چیت سامنے آنے کے بعد معاملہ کچھ اور ہی دکھائی دے رہا ہے۔ لیک ہوئی چیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ نے خود ہی سشانت کا گھر چھوڑا تھا اور وہ اس رشتے میں خوش بھی نہیں تھی۔


انڈیا ٹوڈے نے ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کے درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ شئیر کیا ہے جس میں ریا، مہیش بھٹ کو میسیج میں لکھتی ہیں ’ عائشہ آگے بڑھ گئی ہے سر، بھاری دل اور شانتی کے ساتھ۔ آپ کے ساتھ ہوئی آخری بات چیت نے میری آنکھیں کھول دیں۔ آپ میرے اینجل ہیں۔ آپ تب بھی تھے اور اب بھی ہیں‘۔ دراصل، عائشہ، مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں ’جلیبی‘ میں نبھائے ریا چکرورتی کے کیریکٹر کا نام تھا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 21, 2020 10:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading