ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh rajput) کیس سے جڑے ڈرگس معاملے (Drugs case) میں گرفتار کی گئیں اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کی حراست کو عدالت نے 6 اکتوبر تک بڑھا دیا ہے۔ اب 6 اکتوبر تک انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ریا چکرورتی کو پوچھ گچھ کے بعد جانچ ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈرگس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے بھائی شووک چکرورتی اور کچھ ڈرگس اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ریا چکرورتی اور شووک کی عدالتی حراست آج ختم ہورہی تھی۔
وہیں ریا چکرورتی اور شووک چکرورتی نے بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی دی ہے۔ ریا چکرورتی اور شووک کی ضمانت عرضی پر ہائی کورٹ میں 23 ستمبر کو سماعت ہوگی۔ یہ اطلاع ان کے وکیل ستیش مانشندے نے دی ہے۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت سے منسلک ڈرگس معاملے کی جانچ این سی بی کر رہی ہے۔ این سی بی نے اب تک اس معاملے میں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی بھی شامل ہیں۔
اس درمیان، جانچ ایجنسی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ این سی بی نشیلی اشیا سے منسلک معاملے کی جانچ سے متعلق اداکارہ سارہ علی خان، رکل پریت سنگھ اور فیشن ڈیزائنر سیمون کھنباٹا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرنے والی ہے۔ اداکارہ رکل پریت سنگھ نے گزشتہ ہفتے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کرتے ہوئے ریا چکرورتی نشیلی اشیا معاملے میں انہیں جوڑنے والی میڈیا کی خبروں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میڈیا کو جانکاری لیک کئےجانے کی جانچ کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کی خبروں سے کسی کی شبیہ پوری طرح خراب ہوسکتی ہے۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ان کی عرضی پر مرکز سے جواب مانگا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔