قیدیوں کے ساتھ ڈانس کیا پھر بانٹی مٹھائی۔۔۔ جیل میں کچھ ایسے تھے ریا چکرورتی کے آخری دن

قیدیوں کے ساتھ ڈانس کیا پھر بانٹی مٹھائی۔۔۔ جیل میں کچھ ایسے تھے ریا چکرورتی کے آخری دن

قیدیوں کے ساتھ ڈانس کیا پھر بانٹی مٹھائی۔۔۔ جیل میں کچھ ایسے تھے ریا چکرورتی کے آخری دن

تین سال جیل میں گزارنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں سھا جیل سے رہا ہوگئی تھیں، انہوں نے حال میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ریا چکرورتی کو یاد کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی فی الحال آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ کے طور پر مشہور ہیں۔ یوں تو اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا ہے لیکن سشانت کے ساتھ رشتوں کو لے کر انہیں زیادہ سرخیاں ملی تھیں۔ حال ہی میں ریا چکرورتی کے بارے میں انسانی حقوق وکیل اور ٹریڈ یونینسٹ سدھا بھردواج نے اپنے ایک انٹرویو میں کچھ انکشاف کیے ہیں۔ کارکن سدھا نے بتایا کہ ریا چکرورتی جیل میں باقی قیدیوں کے ساتھ بہت ملنسار تھیں اور اپنے آخری دن انہوں نے سبھی قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی تھی۔

    28 دن جیل میں رہی تھیں ریا
    بتادیں کہ، جون سال 2020 میں بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی۔ اس دوران اداکارہ ریا چکرورتی ایکٹر کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ سشانت کی موت کے بعد ریا پر کئی سوال اٹھے اور انہیں اداکار کو ڈرگ دینے کے الزاموں میں قریب 28 دن عدالتی حراست میں رکھا گیا تھا۔ ریا کو ممبئی کی بھائیکلہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ وہیں پر ایکٹیوسٹ سدھا بھردواج بھی تھیں جنہیں بھیما کورے گاوں معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:
    سیف علی خان نے بتایا سوشل میڈیا سے کیوں بنائی ہے دوری، وجہ جان کر روک نہیں پائینگے ہنسی!

    یہ بھی پڑھیں:
    ہنسیکا موٹوانی دسمبر میں لیں گی سات پھیرے، یہاں ملیں گی ان کی شادی کی پوری تفصیل!

    باقی قیدیوں سے اداکارہ نے کرلی تھی دوستی
    تین سال جیل میں گزارنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں سھا جیل سے رہا ہوگئی تھیں، انہوں نے حال میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ریا چکرورتی کو یاد کیا۔ سدھا بھردواج نے بتایا کہ، جیل میں رہنے کے دوران، انہوں نے ریا کو دیکھا۔ اداکارہ میں بالکل بھی گھمنڈ نہیں تھا اور وہ باقی قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئی تھی۔ جیل کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سدھا بتاتی ہیں، سشانت کی موت کے بعد ریا میڈیا ٹرائل کا شکار ہوئی تھیں، سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اس پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا، جیل میں ریا باقی دیوں کے ساتھ بہت ملنسار تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: