اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریاچکرورتی کا سنگین الزام، NCB نے ڈرگس کیس میں زبردستی قصور قبول کرنے پر کیا مجبور

    اپنی ضمانت کی عرضداشت میں ریا چکروتی نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے دوران انہیں جرم قبول کرنے سے متعلق بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

    اپنی ضمانت کی عرضداشت میں ریا چکروتی نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے دوران انہیں جرم قبول کرنے سے متعلق بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

    اپنی ضمانت کی عرضداشت میں ریا چکروتی نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے دوران انہیں جرم قبول کرنے سے متعلق بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  کی موت معاملے سے جڑے ، ڈرگس کیس میں ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے سیشن کورٹ میں ضمانت (Mumbai's Sessions Court) کی عرضداشت داخل کی ہے۔ اب ان کی ضمانت کی عرضداشت پر کل فیصلہ ہوگا۔ ریا چکروتی کو منگل کو تین دنوں کی پوچھ تاچھ کے بعد این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ آج سماعت کے دوران این سی بی کے وکیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ریا چکرورتی کو ضمانت دینا مناسب نہیں ہے۔ کیونکہ ابھی بھی اس معاملے کی جانچ جاری ہے۔ وہیں اپنی ضمانت کی عرضداشت میں ریا چکروتی نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے دوران انہیں جرم قبول کرنے سے متعلق بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

      الی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  کی موت معاملہ میں ڈرگس کو لے کر گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty) کو ممبئی کی ایک عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ اس سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے ڈرگس کا لین دین کرنے اور استعمال کرنے کو لے کر اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔



      منگل کے روز ، مجسٹریٹ عدالت نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ریا نے دوسری بار ضمانت کے لئے کوشش کی ہے۔ بدھ کو یہ عرضی ان کے وکیلستیش مانشندے کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس میں ، 28 سالہ اداکارہ نے بے قصور ہونے کا دعوی کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے اور  انہیں اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔

      گرفتاری کے بعد میڈیکل جانچ کیلئے ریا چکرورتی کو لے جایا گیا اور پھر واپس این سی بی کے دفتر میں لایا گیا ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیشی ہوئی ۔ عدالت میں این سی بی نے ریا چکرورتی کے معاملہ میں کورٹ سے 14 دونوں کی عدالتی حراست کی مانگ کی جبکہ ریا کے وکیل ستیش مانشندے نے اس معاملہ میں ضمانت کا مطالبہ کیا۔ لیکن ضمانت کو خارج کر دیا گیا۔  ۔ اب ریا چکرورتی  نے سیشن کورٹ میں ضمانت (Mumbai's Sessions Court) کی عرضداشت داخل کی ہے۔ اب ان کی ضمانت کی عرضداشت پر کل فیصلہ ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: