உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rheaچکرورتی نے اپنے جذبات کو شاعری کے ذریعہ کیا بیاں، کہا-طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں سے ملاقات ہوئی۔۔۔

    ریا چکرورتی نے شاعری سے بیان کیے جذبات۔

    ریا چکرورتی نے شاعری سے بیان کیے جذبات۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریا نے کہا تھا کہ وہ کام پر واپس آرہی ہیں۔ میں بے بی اسٹیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی کچھ بڑا ہوگا۔ فنگر کراسڈ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ ہر روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوجاتی ہیں۔ ریا اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ریا نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں وہ اپنے جذبات بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ریا نے اپنی آواز دی ہے۔ ریا کی یہ نظم وائرل ہو گئی ہے۔

      ویڈیو میں ریا چکرورتی سمندر کی لہر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- 'طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں سے ملاقات ہوئی'، ریا کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lalit Modi Biopic:للت مودی پر بنے گی فلم، IPLکی کہانی سے اٹھایا جائے گا پردہ

      ویڈیو میں ریا کہتی ہیں – میں طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں کی ہستیوں سے ملی۔ وہاں بیٹھے اپنے آپ سے مل لئے، ہنس دئیے، پگھل لئے، سنبھل لئے اور خوامخواہ یو ہی دل کے راستے چل دئیے۔ روشنی سے دستک دی، پلک جھپکتے ہی ہم بھی پھسل گئے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)





      فینس کے لئے کمنٹ
      ریا کی اس پوسٹ پر ان کے مداح کمنٹس کر کے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا -شاندار ریلس، دوسری جانب ایک اور مداح نے لکھا - خوبصورت ، ساتھ میں ہارٹ ایموجی پوسٹ کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیارا اڈوانی نے گولڈن ٹیمپل پہنچ کر ماتھا ٹیکا، رام چرن کےساتھ کررہی ہیں’RC15‘ کی شوٹنگ

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو ریا چکرورتی کو آخری بار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کے ساتھ چہرے میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریا نے کہا تھا کہ وہ کام پر واپس آرہی ہیں۔ میں بے بی اسٹیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی کچھ بڑا ہوگا۔ فنگر کراسڈ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: