ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ رہیں ریا چکرورتی نے شیئر کی بچپن کی تصویر، بولیں- ’ماں نے چلنا سکھایا تھا‘

ریا چکرورتی نے کچھ ترغیب دینے والے نوٹس شیئر (Rhea Chakraborty shared inspirational notes) کئے ہیں، جو خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر (Throwback Pic) بھی شیئر کی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ رہیں ریا چکرورتی نے شیئر کی بچپن کی تصویر، بولیں- ’ماں نے چلنا سکھایا تھا‘
ریاچکرورتی ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ تصویر کریڈٹ: rhea_chakraborty/Instagram

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی گرل فرینڈ رہیں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) ان دنوں سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی سرگرم ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سامنے آئے ڈرگس معاملے میں جیل کی ہوا کھا چکیں ریا چکرورتی ان دنوں ضمانت پر باہر ہیں۔ ریا چکرورتی کے لئے گزشتہ سال کافی مشکلوں سے بھرا رہا ہے۔ ایسے میں خود کو پازیٹیو (مثبت) رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ ترغیب دینے والے نوٹس شیئر (Rhea Chakraborty shared inspirational notes) کئے ہیں، جو خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر (Throwback Pic) بھی شیئر کی ہے۔


ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) ایک بارپھر سے انسٹا گرام پر سرگرم ہوگئی ہیں۔ گزشتہ دنوں فادرس ڈے اور سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی پہلی برسی پر پوسٹ کرنے کے بعد انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ترغیب دینے والے نوٹس کے ساتھ اپنی سالوں پرانی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا- ’اور بس ایسی ہی... اس نے طوفان کا سامنا کیا، کیونکہ ہمیشہ روشنی سے پہلے تاریکی ہوتی ہے‘۔ اس کے ساتھ ریا چکرورتی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ چلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’مجھے لگا کہ ماں مجھے چلنا سکھا رہی ہے، کون جانتا تھا کہ میں اڑنا سیکھوں گی‘۔




ریا چکرورتی کا یہ پوسٹ اب کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے خود کو فوجی کی بیٹی بتاتے ہوئے اپنے والد کے ساتھ ایک پرانی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے مشکل وقت کا بھی ذکر کیا تھا اور اس کے لئے افسوس  کا اظہار کیا تھا۔

ریاچکرورتی فلم ’چہرے‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی ہیں۔ فلم کا ڈائریکشن رومی جعفری نے کیا ہے۔ حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ریا چکرورتی کی کافی تعریف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم میں ان کا کام کافی اچھا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ فلم کے پوسٹر میں ریا چکرورتی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں بھی صرف ان کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 23, 2021 09:36 AM IST