ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت معاملے (Sushant Singh Rajput Death Case)کی جانچ کر رہی سی بی آئی (CBI) نے سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کو لے کر ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کے الزامات کو تصوراتی (speculative) بتایا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ میں بدھ کو سماعت کے دوران سی بی آئی نے بتایا کہ ریا چکرورتی کے الزامات زیادہ تر تصوراتی ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایسی خیالی باتوں کی بنیاد پر ایف آئی آر نہیں رجسٹر کی جاسکتی ہے۔ دراصل مممبئی پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں پرینکا اور میتو سنگھ پر ریا چکرورتی کے الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ دونوں نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی کے ذریعہ اس ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سی بی آئی نے اسی معاملے میں اپنا موقف رکھا ہے۔
ریا چکرورتی کے الزامات کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے درج کیا معاملہواضح رہے کہ ریا چکرورتی نے الزام لگایا تھا کہ ایک فرضی ڈاکٹری پرچے کی بنیاد پر سشانت سنگھ راجپوت پر سشانت سنگھ راجپوت کے لئے ممنوعہ دواوں کا انتظام کیا تھا۔ اس پر سی بی آئی نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں پر درج کی گئی ایف آئی آر میں ریا چکرورتی کے الزامات تصوراتی ہیں۔ سی بی آئی نے یہ بھی بتایا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ ریا چکرورتی اور اس کی فیملی کے خلاف کی گئی شکایت کی بنیاد پر جانچ کر رہی ہے۔

مممبئی پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں پرینکا اور میتو سنگھ پر ریا چکرورتی کے الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی تھی۔
ممبئی پولیس نے نہیں کی ابتدائی جانچسشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں نے اپنی عرضی ممبئی کے وکیل مادھو تھوراٹ کے ذریعہ گزشتہ 6 اکتوبر کو فائل کی تھی۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس کو معاملہ درج کرنے سے پہلے کم ازکم ابتدائی جانچ تو کرلینی چاہئے تھی۔ سی بی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایسا قانون کہ ایک ہی معاملے کے لئے دو ایف آئی آر نہیں داخل کی جاسکتی ہے۔ سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے لے کر اس سے متعلق دیگر پہلووں پر اپنی جانچ کر رہی ہے۔ اس وجہ سے اس معاملے میں رجسٹر کی گئی ایف آئی آر غیر قانونی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔