ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ: ریا چکرورتی کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج

Sushant Singh Rajput Case: اس ماہ این سی بی نے ممبئی کے عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں 33 لوگوں کا نام شامل کیا تھا۔ اس چارج شیٹ میں ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک کا نام بھی درج تھا۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ: ریا چکرورتی کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج
ریا چکرورتی کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) پر پھر قانونی شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بامبے ہائی کورٹ (Bombay High Court) کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ (Supreme Court) میں چیلنج دیا ہے۔ معاملے کی سماعت جمعرات کو ہونی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ریا چکرورتی کو بامبے ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپئے کے مچلکے پر شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی تھی۔


اس ماہ این سی بی نے ممبئی کے عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں 33 لوگوں کا نام شامل کیا تھا۔ اس چارج شیٹ میں ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کا نام بھی درج تھا۔ عدالت کے سامنے پیش کی گئی 12 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں 200 سے زیادہ گواہوں کے بیان درج ہے۔ ریا چکرورتی پر ڈرگس سنڈیکیٹ کا سرگرم رکن ہونے کے الزام لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ، ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مانشندے نے این سی بی کے الزامات کی تردید کی ہے۔


گزشتہ سال 14 جون کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں شروع ہوئی جانچ کے دوران ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو این سی بی نے سشانت سنگھ راجپوت کے لئے ڈرگس کا نظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ریا سین کو ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا ’وہ ڈرگ ڈیلرس کی چین کا حصہ نہیں ہیں‘۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا تھا ’انہوں نے مبینہ طور سے اپنے پاس ملے ڈرگس کو اقتصادی یا دوسرے فائدے کے لئے کسی اور تک نہیں پہنچایا تھا‘۔


اس کے علاوہ عدالت نے ایجنسی کی اس دلیل کو بھی خارج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہستیوں اور رول ماڈلس کو سخت سزا دے کر ایک مثال قائم کرنا چاہئے۔ اپنی ضمانت عرضی میں ریا چکرورتی نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کو وہ الگ الگ ایجنسیاں شکار بنا رہی ہیں، جنہیں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ حالانکہ اسی معاملے میں ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور مبینہ اسمگلر عبدالباسط پریہار کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 09:19 AM IST