Drugs Case : سارا علی خان اور شردھا کپور کو سمن بھیجے گا این سی بی ، دیپیکا پڈوکون سے بھی ہوسکتی ہے پوچھ گچھ : ذرائع
Sushant singh rajput case : این سی بی نے کوان کمپنی کے سی ای او دھرو چتگوپیکر ، جیا ساہا ، شرتی مودی سمیت چار لوگوں کو سمن دے کر پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔
Sushant singh rajput case : این سی بی نے کوان کمپنی کے سی ای او دھرو چتگوپیکر ، جیا ساہا ، شرتی مودی سمیت چار لوگوں کو سمن دے کر پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ سے وابستہ ڈرگس کیس کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم بالی ووڈ کی کئی بڑی اداکاراوں سے پوچھ گچھ کی تیاری میں ہے ۔ این سی بی سے وابستہ ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ ایجنسی دیپیکا پڈوکون سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے ۔
این سی بی نے سمن کی ایک فہرست بنائی ہے ، جنہیں باری باری سے پوچھ گچھ کیلئے بلایا جائے گا ۔ این سی بی ذرائع کے مطابق ایجنسی اسی ہفتہ سارا علی خان اور شردھا کپور کو سمن بھیجے گی ۔ اس کے علاوہ کرشمہ ، سمونا ، رکول پریت اور نمرتا شیروڈکر اور دیپیکا پڈوکون سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ دیپیکا پڈوکون سے پوچھ گچھ کئے جانے کے سوال پر این سی بی ذرائع نے کہا کہ ہم پہلے کرشمہ سے پوچھ گچھ کریں گے اور پھر ضرورت پڑی تو دیپیکا پڈوکون کو بلایا جائے گا ۔ دیپیکا فی الحال گوا میں شوٹنگ کررہی ہیں ۔ حالانکہ ذرائع نے ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ پہلے کرشمہ سے پوچھ گچھ کریں گے ۔
خیال رہے کہ اس ہائی پروفائل کیس کی جانچ کررہی این سی بی کی ٹیم بڑی سطح پر لوگوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں این سی بی نے کوان کمپنی کے سی ای او دھرو چتگوپیکر ، جیا ساہا ، شرتی مودی سمیت چار لوگوں کو سمن دے کرپوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ ان سبھی سے این سی بی پوچھ گچھ کرے گی ۔ ادھر آج ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کی عدالتی حراست بھی ختم ہورہی ہے ۔ این سی بی ذرائع کے مطابق جانچ ایجنسی نے ان کی حراست کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔