உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Richa Chaddha And Ali Fazal Marriage:جانیے کب ہے رچا-علی فضل کی شادی، سامنے آئی یہ تاریخ

     رچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شادی کی تاریخ پر کہی یہ بات۔

    رچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شادی کی تاریخ پر کہی یہ بات۔

    Richa Chaddha And Ali Fazal Marriage: علی فضل اور ریچا چڈھا پہلی بار 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فخرے‘ کے سیٹ پر ملے تھے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو دل دے دیا۔

    • Share this:
      Richa Chaddha And Ali Fazal Marriage: گزشتہ کچھ عرصے سے اداکار علی فضل اور رچا چڈھا اپنی شادی کو لے کر زیر بحث ہیں۔ دونوں سال 2020 میں ایک دوسرے سے شادی کرنے والے تھے لیکن کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد دونوں اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ادھر اب دونوں کی شادی کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔

      اس مہینے کریں گے شادی
      ایک رپورٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ ستمبر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی دونوں کی شادی کا استقبالیہ دو جگہوں یعنی ممبئی اور دہلی میں ہونے والا ہے۔ حالانکہ بتادیں کہ اس حوالے سے دونوں جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

      ریچا چڈا نے کہی یہ بات
      حال ہی میں میشیبل انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ- 'جب بھی ہم شادی کرنے کا سوچتے ہیں، کورونا کا ایک نیا ویرینٹ آتا ہے۔ 2020 میں، ہم نے ایک جگہ بھی بک کرائی تھی، لیکن پہلی لہر آئی، اس کے بعد لاک ڈاؤن اور پھر تباہی ہوئی۔ پچھلے سال فروری میں ایک بار پھر ہمیں اعتماد ملا اور اس بارے میں بات چیت شروع ہوئی۔ دوسری لہر کا تجربہ ہندوستان میں کافی خراب رہا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ملیکا شیراوت نے کاسٹنگ کاؤچ کو لے کر کیا خلاصہ تو اس فلم میکر کو آیا غصہ، کہا-جب کرئیر۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سلمان کے ساتھ جڑے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگرAbdu Rozik، بھائی جان کی اس فلم میں آئیں گے نظر

      اس فلم کے سیٹ پر ملے تھے پہلی بار
      علی فضل اور ریچا چڈھا پہلی بار 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فخرے‘ کے سیٹ پر ملے تھے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو دل دے دیا۔ اسی دوران کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد علی فضل نے سال 2019 میں ریچا کو شادی کی پیشکش کی۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ دونوں کب ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: