உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریچا چڈھا کے لیے مصیبت بنا’ٹوئٹ‘، دہلی پولیس تک پہنچا’گلوان‘ معاملہ

    ریچا چڈھا کے لیے مصیبت بنا’ٹوئٹ‘، دہلی پولیس تک پہنچا’گلوان‘ معاملہ

    ریچا چڈھا کے لیے مصیبت بنا’ٹوئٹ‘، دہلی پولیس تک پہنچا’گلوان‘ معاملہ

    ریچا کا یہ کمنٹ سیاسی اینگل بھی لے چکا ہے۔ بی جے پی کے منجیندر سنگھ نے ریچا کو ’تھرڈ گریڈ اداکارہ‘ قرار دیا ہے اور ممبئی پولیس سے ان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ریچا چڈھا نے سوچا نہیں ہوگا کہ ایک کمنٹ ان کے لیے کئی مصیبتیں کھڑی کردے گا۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے بیان پر ریچا نے ٹوئٹ کیا تھا، گلوان ہائے بول رہا ہے‘۔ اس کے بعد سے تنازعہ گہرا ہوگیا تھا اور ہر طرف سے ریچا گھر گئی تھیںَ اب اس معاملے میں تازہ خبر یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل وینیت جندل نے دہلی پولیس سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے ریچا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی مانگ کی ہے۔

      ریچا کے کمنٹ پر اب معاملہ دہلی پولیس تک پہنچ گیا ہے۔ اگر ایف آئی آر درج ہوتی ہے تو ریچا کے لیے مصیبتیں بڑھ جائیں گی۔ دراصل، دویدی کے بیان کے مطابق، ہندوستانی فوج پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو واپس لینے جیسے احکامات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسی پر ریچا نے کمنٹ کیا تھا۔ بعد میں اس پر سبھی طرف سے ہنگامہ شروع ہوگیا تھا، اس کے بعد ریچا نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

      Richa chadha, Richa chadha tweet, indian alrmy, galvan valley, china border, richa chadha news, bollywood news hindi, गलवान घाटी, ऋचा चड्ढा, भाजपा, उपेंद्र द्विवेदी, भारतीय सेना, बॉलीवुड न्यूज

      فوج سے ریچا نے مانگی معافی
      اُدھر، معاملے کو بڑھتا دیکھ کر ریچا نے اپنے کمنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ہی فوج کے جوانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ ریچا نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ان کا ارادہ کسی کی بھی توہین کرنے کا نہیں تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں پتہ تھا کہ ان کے تین الفاظ کو اس طرح سے گھسیٹ کر تنازعہ کھڑا کردیا جائے گا۔ ریچا نے اپنے فوجیوں سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ مدعا حساس ہے اور وہ فوج کا پورا احترام کرتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہمیشہ پرسکون اور مسکراتی نظر آنے والی کیٹرینہ کیف نے پیپرازی پر اتارا غصہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستانی خواتین مغربی لباس کیوں پہنتی ہیں؟نواسی ناویاکے پاڈکاسٹ میں جیہ بچن نے اٹھایاسوال

      دوسری طرف، ریچا کا یہ کمنٹ سیاسی اینگل بھی لے چکا ہے۔ بی جے پی کے منجیندر سنگھ نے ریچا کو ’تھرڈ گریڈ اداکارہ‘ قرار دیا ہے اور ممبئی پولیس سے ان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: