உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’ایکو فرینڈلی‘شادی، ماچس کی ڈبی جیسا کارڈ، جانیں رچا-علی کی شادی میں کیا کیا ہونے والا ہے خاص؟

    ’ایکو فرینڈلی‘شادی، ماچس کی ڈبی جیسا کارڈ، جانیں رچا-علی کی شادی میں کیا کیا ہونے والا ہے خاص؟

    ’ایکو فرینڈلی‘شادی، ماچس کی ڈبی جیسا کارڈ، جانیں رچا-علی کی شادی میں کیا کیا ہونے والا ہے خاص؟

    Richa Chadha Ali Fazal Wedding: رچا اور علی کا ویڈنگ کارڈ بھی کافی موضوع بحث بنا۔ دونوں کی شادی کا یہ کارڈ رچا اور علی کے دوستوں نے ڈیزائن کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Richa Chadha Ali Fazal Wedding: بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا اور ایکٹر علی فضل جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ علی اور رچا اپنی شادی کو خاص بنانے کے لئے سب کچھ بہت بہتر طریقے سے کررہے ہیں۔ پہلے دونوں کی شادی کا کارڈ بحث میں آیا اور اب خبریں آرہی ہیں کہ علی اور رچا کی شادی ایکوفرینڈلی ہوگی۔ جس سے شادی کے دوران کسی بھی چیز کی بربادی نہ ہو اور ماحول کو نقصان نہ ہو۔ تو آئیے جانتے ہیں علی اور رچا کی شادی کو لے کر اور کیا کیا خاص انتظام کیے گئے ہیں۔

      ایکوفرینڈلی سجاوٹ
      علی اور رچا نے اپنی شادی کو ایکوفرینڈلی بنانے کا فیصلہ لیا، جس سے وہ لوگوں کو ماحول کے تئیں بیدار کرسکیں۔ اس لئے دونوں نے ایسی ویڈنگ پلانر کمپنی کو ہائر کیا ہے جو سجاوٹ کے لئے بھی نیچرل چیزوں کا استعمال کرے۔ یہاں تک کہ دونوں کی شادی میں کھانے کی پلیٹ سے لے کر گلاس تک سب ماحول دوست ہی رہے گا۔

      کھانا نہیں ہوگا برباد
      شادی میں اس بات کا پورا خیال رکھا جائے گا کہ کھانے برباد نہ ہو۔ ایسے میں ریچا اور علی نے کچھ ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں جنہیں کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کا تجربہ ہے۔ شادی کے موقع پر کچرے کو کم سے کم کرنے اور ری سائیکل پلاسٹک کے استعمال کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ بتادیں کہ علی اور ریچا مختلف فورمز سے ماحولیات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے اور اپنی شادی پر ایسا قدم اٹھا کر دونوں نے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب امیشا پٹیل کے IQ لیول سے متاثر ہو کر عامر خان نے دلائی فلم میں انٹری

      یہ بھی پڑھیں:
      جب بیروزگار ہوچکے سنجے کپورکے پاس نہیں تھاکوئی کام،بیوی مہیپ کپور نے کیاچونکانے والاانکشاف

      رچا اور علی کا وائرل ویڈنگ کارڈ
      رچا اور علی کا ویڈنگ کارڈ بھی کافی موضوع بحث بنا۔ دونوں کی شادی کا یہ کارڈ رچا اور علی کے دوستوں نے ڈیزائن کیا تھا۔ ویڈنگ کارڈ کو ایک ماچس کی ڈبی نما شکل دی گئی ہے۔ جس پر رچا اور علی کی سائیکل چلاتے ہوئے تصویر بنی ہوئ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: