உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پری ویڈنگ فنکشن میں ہاتھ تھامے نظر آئے رچا چڈھا اور علی فضل، دیکھیں تازہ ویڈیوز

    پری ویڈنگ فنکشن میں ہاتھ تھامے نظر آئے رچا چڈھا اور علی فضل، دیکھیں تازہ ویڈیوز

    پری ویڈنگ فنکشن میں ہاتھ تھامے نظر آئے رچا چڈھا اور علی فضل، دیکھیں تازہ ویڈیوز

    اس سے پہلے اس جوڑے نے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی تھیں جن میں رچا اور علی فضل دونوں ساتھ میں پوز دیتے نظر آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے ہاٹ کپل مانے جانے والے رچا چڈھا اور علی فضل کے پری ویڈنگ فنکشن شروع ہوگئے ہیں۔ شادی سے پہلے کی رسموں میں یہ جوڑا کافی رومانٹک انداز میں پوز دیتا نظر آیا۔ قریب 10 سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد علی اور رچا آخرکار ہم سفر بننے جارہے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو اکتوبر 2022 کے پہلے ہفتے میں دونوں شادی کررہے ہیں۔ رچا اور علی کی شادی کی رسمیں شروع ہوچکی ہیں۔ جمعرات کو رچا نے اپنی مہندی کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ اب رچا چڈھا اور علی فضل کا ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں یہ جوڑا ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے پیپرازی کو پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)





      جوڑے نے میڈیا کے سامنے یوں دئیے پوز
      انسٹاگرام پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں، رچا چڈھا ہلکی سنہری چمکیلی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، انہوں نے میچنگ جیولری کے ساتھ اس انداز کو اور بھی دلکش بنا دیا ہے۔ رچا اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ انتہائی ماڈرن دلہن کے انداز میں پوز دے رہی ہیں۔ دوسری جانب مرزا پور کے گڈو بھیا عرف علی فضل ہلکے گلابی رنگ کی زری دار شیروانی میں خوبصورت لگ رہے ہیں۔ میڈیا کے لیے پوز دیتے ہوئے جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔ شادی کی خوشی دونوں کے چہروں پر صاف نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں رچا بھی شرماتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔.



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Richa Chadha (@therichachadha)





      یہ بھی پڑھیں:
      جدوجہدکے دنوں کویادکرکے جبRubina Dilaikہوئیں جذباتی،اس وجہ سے ڈائریکٹرسے سننی پڑی تھی گالی

      یہ بھی پڑھیں:
      جینیفروینگیٹ پرکرن سنگھ گروورکے ساتھ طلاق کانہیں پڑاکوئی اثر،آج بھی جیتی ہیں پرتعیش زندگی

      سامنے آئی یہ رومانٹک تصویریں
      اس سے پہلے اس جوڑے نے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی تھیں جن میں رچا اور علی فضل دونوں ساتھ میں پوز دیتے نظر آئے۔ فوٹو میں رچا ہیوی ورک والا پنک آئیوری لہنگا پہنے نظر آرہی تھیں، تو وہیں علی فضل اس میں آئیوری کرتا پائجامہ اس پر بڑا دوپٹہ لیے نظر آئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: