உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رچا چڈھا کی مہندی کی رسم شروع، کیا4 اکتوبر سے پہلے ہوجائے گی علی فضل کے ساتھ شادی؟

    رچا چڈھا کی مہندی کی رسم شروع، کیا4 اکتوبر سے پہلے ہوجائے گی علی فضل کے ساتھ شادی؟

    رچا چڈھا کی مہندی کی رسم شروع، کیا4 اکتوبر سے پہلے ہوجائے گی علی فضل کے ساتھ شادی؟

    شادی سے پہلے رچا علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وائس نوٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ فینس کو پیار دے رہے ہیں اور اپنے سفر کے بارے میں بتارہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا اور ایکٹر علی فضل کی شادی کی خبریں کئی سالوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اگر کوویڈ کا قہر نا آیا ہوتا تو شائد علی فضل اور رچا کی اب تک میاں بیوی بن چکے ہوتے۔ خیر دیر آئے لیکن درست آئے۔ اب آخرکار وہ دن آہی گیا جب رچا اور علی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کپل شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ شادی چار اکتوبر کو ہوگی تو وہیں کچھ کے مطابق 6 اکتوبر کو۔ اس درمیان رچا کی شادی کی رسمیں شروع ہوگئی ہیں۔



      29 ستمبر کو رچا کی مہندی کی رسمیں ہوئیں جس کی ایک جھلک اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کی مہندی دلی میں ان کی ایک دوست کے گھر پر ہوئی ہے۔ یہ وہی گھر ہے جہاں اداکارہ اکثر جا کر اپنی دوست کے ساتھ پڑھائی کرتی تھیںَ رچا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے ہاتھ اور پیر کے دو ویڈیو شیئر کیے ہیں جس میں ان کے ہاتھ پیر پر مہندی لگی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ رچا نے کافی سادہ مہندی لگوائی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ہتھیلی پر اپنے اور علی کے نام کا پہلا لفظ لکھوایا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ali fazal (@alifazal9)





      یہ بھی پڑھیں:
      ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ نے لیا شوہر سے طلاق، کہا-’شادی بچانے کے لئے کردئیے6سال قربان‘

      یہ بھی پڑھیں:
      چاندنی بار کی ریلیز کو ہوئے 21 سال، مدھر بھنڈارکر نے شیئر کی تبو کی یہ Unseen تصویریں

      شادی سے پہلے رچا علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وائس نوٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ فینس کو پیار دے رہے ہیں اور اپنے سفر کے بارے میں بتارہے ہیں۔ کپل نے یہ بتایا کہ کوویڈ کی وجہ سے چیزوں میں پاز کا بٹن دب گیا ورنہ شائد اب تک دونوں کی شادی ہوچکی ہوتی۔ خیر، اب بس فینس کو انتظار ہے رچا اور علی کی ویڈنگ فوٹوز کا۔ اس کے بعد اسٹارس ممبئی میں اپنی رسپشن دینے والے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: