உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Richa Chadha-Ali Fazal Wedding: رچا چڈھا اگلے مہینے بنیں گی علی افضل کی دلہن، ’فخرے3‘ کی شوٹنگ کے درمیان ہوگی شادی!

     حال ہی میں رچا اور علی نے مل کر ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا ہے۔ ان اداکاروں کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو علی فضل کے پاس ہالی ووڈ فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ اور ’فخرے 3‘ سمیت کئی بڑی فلمیں ہیں۔ ساتھ ہی رچا چڈھا تگمانشو دھولیا کی ویب سیریز ’دی گریٹ انڈین مرڈر‘میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

    • Share this:
      ممبئی: رچا چڈھا(Ali Fazal) اور علی فضل(Ali Fazal) طویل عرصے سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ دونوں کا بانڈ کافی مضبوط ہے۔ دونوں کافی عرصے سے اس رشتے کو نیا نام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سال 2020 میں اپریل میں ان کی شادی کے چرچے تھے لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے شادی کا منصوبہ ملتوی کرنا پڑا۔ اب دونوں کی شادی کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے کہ رچا چڈھا اور علی فضل اپنے اگلے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شادی (Richa Chadha and Ali Fazal wedding)کے بندھن میں بندھ کر اپنے نئے رشتے کا آغاز کریں گے۔

      ریتی رواجوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے علی فضل اور رچا چڈھا
      علی فضل اور رچا چڈھا کی شادی(Ali Fazal and Richa Chadha Marriage) اگلے ماہ یعنی مارچ میں ہوگی۔ ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رچا اور علی کی فلم ’فخرے 3‘ کی شوٹنگ دہلی میں کی جائے گی، اس دوران وہ شوٹنگ سے بریک لے کر دہلی سے ممبئی آئیں گے اور پھر ریتی رواجوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر دوبارہ کام پر لوٹ جائیں گے۔

      علی فضل نے کچھ وقت پہلے شادی کو لے کر دیا تھا اشارہ
      ’فخرے 3‘ میں پلکیت سمراٹ اور ورون شرما بھی مرکزی کردار میں ہوں گے۔ علی فضل نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی شادی کا اشارہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال سب کے لیے بیکار رہے اس لیے ہم نے شادی کو کچھ وقت کے لیے روک دیا۔ لیکن ہم نئے سال کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو رہی ہے تاہم رواں سال فروری یا مارچ میں دوبارہ منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔

      دونوں ہیں کام میں مصروف
      آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں رچا اور علی نے مل کر ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا ہے۔ ان اداکاروں کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو علی فضل کے پاس ہالی ووڈ فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ اور ’فخرے 3‘ سمیت کئی بڑی فلمیں ہیں۔ ساتھ ہی رچا چڈھا تگمانشو دھولیا کی ویب سیریز ’دی گریٹ انڈین مرڈر‘میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: