Prophet Muhammad Controversy:نوپور شرما کی معافی پر رچا چڈھا کا طنز،کہا’جب جب جان بچانی تھی، معافی ہی کام۔۔۔‘
نوپور شرما کو لے کر رچا چڈھا نے کیا طنز۔
Prophet Muhammad Controversy: نوپور شرما نے معافی بھی مانگ لی اور پارٹی نے انہیں نکال دیا۔ اب ریچا چڈھا نے نوپور شرما پر طنز کرتے ہوئے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسی دوران کنگنا رناوت ان کا دفاع کرتی نظر آئیں۔
Prophet Muhammad Controversy:بی جے پی (BJP) رہنما نوپور شرما(Nupur Sharma) کی جانب سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر متنازعہ ریمارکس، معاملہ فی الحال رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب اس معاملے کو لے کر بالی ووڈ کی دو حسینائیں آمنے سامنے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر بڑھتے ہوئے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے نوپور شرما نے معافی بھی مانگ لی اور پارٹی نے انہیں نکال دیا۔ اب ریچا چڈھا نے نوپور شرما پر طنز کرتے ہوئے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسی دوران کنگنا رناوت ان کا دفاع کرتی نظر آئیں۔
انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ معافی مانگنا سب سے آسان طریقہ ہے خود کو بچانے کا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 'بیان واپس لینا معافی نہیں ہے، اگر بیان دباؤ میں دیا جائے تو کیا یہ معافی بھی ہے؟ موسی اینڈ سموسی کو ریپیٹ اینڈ ڈیفنڈ ربش + گیس لائٹ ہمیشہ کیوں کیا جاتا ہے۔ تو تاریخ گواہ ہے کہ جب جب جان بچانی تھی تو معافی ہی کام آنی تھی۔ ریسپکٹ یور ہیروز اوکے؟"
#ThinkingAloud Withdrawal of statement is nut apolozee. Is it even apolozee if extract under pressur ? Why Mausi n samausi is repeat n defend rubbish + gaslight alwayz. Tho itihaas is sakshi that,
Jab jab jaan bachani thi, maafi hi kaam aani thi ! Respct ur heroz ok?#SorryBabupic.twitter.com/eArEPy8CQQ
کنگنا نے کیا نوپور کا دفاع
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا رناوت نے شرما کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیوں کی بھی مذمت کی۔ لوگوں سے قانونی راستہ اختیار کرنے کی بھی اپیل کی۔ کنگنا نے کہا، "نوپور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے آزاد ہیں، انہیں ہر طرح کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جنہیں میں دیکھ رہی ہوں، جب ہندو دیوتاؤں کی توہین کی جاتی ہے، جو کہ قریب ہر دن ہم عدالت جاتے ہیں، براہ کرم خود کو ڈان سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔''
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔