ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

الہ آباد میں رشی کپور کے نام پر کھلا ٹوائلٹ

الہ آباد : گاندھی خاندان پر نشانہ سادھنے والے اداکار رشی کپور کی الہ آباد میں کانگریس کے کارکنوں نے بالکل ہی الگ انداز میں مخالفت کی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 20, 2016 10:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
الہ آباد میں رشی کپور کے نام پر کھلا ٹوائلٹ
بالی ووڈ اداکار رشی کپور

الہ آباد : گاندھی خاندان پر نشانہ سادھنے والے اداکار رشی کپور کی الہ آباد میں کانگریس کے کارکنوں نے بالکل ہی الگ انداز میں مخالفت کی ہے ۔ یہاں بہادرگنج میں شیواجی پارک پر نگر نگم کے ذریعہ بنائے گئے سلبھ شوچالیہ کا افتتاح کرتے ہوئے کانگریسیوں نے اس کا اس کا نام رشی کپور ٹوائلٹ رکھا ہے  ۔


لوگوں کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان کی وجہ سے ہی آزادی کے بعد ملک کی ترقی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ رشی کپور نے حال ہی میں سوال اٹھایا تھا کہ کیوں نہیں فلم اداکار اور کرکٹروں کے نام پر ملک کی سڑکوں ، پلوں اور ایئر پورٹ کے نام رکھے جاتے ہیں؟


رشی نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ گاندھی خاندان پر کانگریس کے رکھے ناموں کو بدلہ جائے ۔ باندرا ورلي سی لنک کا نام لتا منگیشکر یا ٹاٹا کے نام پر رکھیں ۔ اگر دہلی میں سڑکوں کے نام بدلے جا سکتے ہیں ، تو کانگریس پراپرٹی کے نام کیوں تبدیل نہیں کر سکتے ؟.

First published: May 20, 2016 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading