உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    10سال بعد Genelia DSouzaواپسی کے لئے تیار، ان فلموں میں کررہی ہیں کام، بتایا کیسے سنبھال رہی ہیں گھر

    10 سالوں بعد واپسی کررہی ہیں جینیلیا دیشمکھ۔

    10 سالوں بعد واپسی کررہی ہیں جینیلیا دیشمکھ۔

    Genelia DSouza Comeback: ورک فرنٹ کی بات کریں تو جینیلیا دو ہندی فلموں میں لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ ان میں ’مسٹر ممی‘ اور ’ٹرائل پیریڈ‘ شامل ہے۔ وہ ایک بنا نام کی کنڑتلگو فلم کا بھی حصہ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad] | Hyderabad | Osmanabad
    • Share this:
      Genelia DSouza Comeback: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں کی بات ہو تو زبان پر فوراً ہی جنیلیا ڈی سوزا کا نام آجاتا ہے۔ ان کے فینس کے لیے ایک دلچسپ خبر ہے۔ آخر کار 10 سال کے طویل وقفے کے بعد جینیلیا فلموں میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اس وقت ان کے ہاتھ میں بہت سے دلچسپ پروجیکٹس ہیں۔

      جینیلیا نے ایک انٹرویو میں اپنے کم بیک کو لے کر بات کی ہے۔ وہ اس کو لے کر کافی پرتجسس بھی ہیں اور نروس بھی۔ مگر انہیں ایکٹنگ سے پیار ہے اور کیمرے کے سامنے وہ ’ویلکمڈ‘ محسوس کرتی ہیں۔ اپنے بریک کے دوران جینیلیا نے فیملی پر پورا دھیان دیا۔ ان کے دو بچے ہیں، ایسے میں وہ کیسے چیزوں کو بیلنس کرپارہی ہیں۔ اس طرح کے سوالوں کا صرف ایک ہی جواب ہے اور وہ ہے’ ریتیش دیشمکھ‘۔ اب وہ کیسے، جانتے ہیں آگے۔

      جینیلیا نے کہا-میرے پاس ہے بے حد سپورٹیو پتی!
      جینیلیا نے اپنے شوہر رتیش (Riteish Deshmukh) کو بہت مددگار بتایا ہے۔ جینیلیا نے کہا کہ ان کے شوہر بہت سپورٹیو ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شیڈول پلان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔



      نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں جینیلیا نے بتایا کہ جب وہ شوٹنگ کرتی ہیں تو رتیش ہوم میکر بن جاتے ہیں۔ جب وہ دہلی میں تھیں، تو ممبئی میں بچوں کے ساتھ رتیش تھے اور انہوں نے ان کا پورا خیال رکھا۔ خود جینیلیا کے لیے بچوں سے دور رہنا اتنا آسان نہیں مگر وہ اس سے اچھی طرح نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

      جینیلیا کے بچے بھی اب قدرے سمجھدار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اسکول جاتے ہیں اور مصروف رہتے ہیں۔ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ماں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      فلمHaddiکاپوسٹردیکھ کرفینس نے نوازالدین کو بتایاارچنا پورن سنگھ، تو اداکارہ نے دیا یہ جواب

      یہ بھی پڑھیں:
      Anjali Aroraکاایک اورVideoسوشل میڈیا پر ہوا وائرل، فینس ابھی بھی پوچھ رہے ہیں یہ سوال

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو جینیلیا دو ہندی فلموں میں لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ ان میں ’مسٹر ممی‘ اور ’ٹرائل پیریڈ‘ شامل ہے۔ وہ ایک بنا نام کی کنڑتلگو فلم کا بھی حصہ ہیں۔ وہ اپنی پہلی مراٹھی فلم ’وید‘ کو لے کر بھی کافی پرتجسس ہیں، جس کے ڈائریکٹر ان کے شوہر ریتیش ہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: