ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

روڈیز فیم، ماڈل۔اداکار ثاقت خان نے شوبز کو کہا الوداع، کہا۔ خود کو اللہ کو سونپ رہا ہوں

Saqib Khan quits Showbiz: روڈیز انقلاب فیم (Roadies Revolution) ثاقب خان (Saqib Khan) نے اب انٹرٹینمنٹ ​​کی دنیا کو الوداع کہہ کر مذہب کی راہ کا انتخاب کر لی ہے۔ ر

  • Share this:
روڈیز فیم، ماڈل۔اداکار ثاقت خان نے شوبز کو کہا الوداع، کہا۔ خود کو اللہ کو سونپ رہا ہوں
Saqib Khan quits Showbiz: روڈیز انقلاب فیم (Roadies Revolution) ثاقب خان (Saqib Khan) نے اب انٹرٹینمنٹ ​​کی دنیا کو الوداع کہہ کر مذہب کی راہ کا انتخاب کر لی ہے۔ ر

Saqib Khan quits Showbiz: روڈیز فیم  (Roadies Revolution) ثاقب خان  (Saqib Khan) نے اب انٹرٹینمنٹ ​​کی دنیا کو الوداع کہہ کر مذہب کی راہ کا انتخاب کر لی ہے۔ روڈیز میں اپنی پہچان بتاتے ہوئے ثاقب نے کہا تھا ، "ہیلو ، میں کشمیر سے ہوں اور میں پتھرباز نہیں ہوں۔" ان کے اس ڈائیلاگ نے انہیں کافی مشہور کردیا تھا۔ اب ماڈل اداکار ثاقب نے شو بزنس سے دوری برقراربنالی ہے اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ ثاقب سے پہلے اداکارہ ثنا خان اور فلم ’دنگل‘ میں گیتا فوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم بھی شو بزنس سے دور ہوکر مذہب کی راہ اپنا چکی ہیں۔


ثاقب نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ، 'بھائیو اور بہنو ، امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے۔ آج کی پوسٹ یہ اعلان کرنے کے لئے ہے کہ میں نے شوبز کو الوداع کہہ دیا ہے  لہذا اب میں آگے ماڈلنگ یا اداکاری نہیں کروں گا۔ ' ثاقب نے مزید لکھا ، 'ایسا نہیں ہے کہ کوئی کام نہیں ہے میرے پاس  اس لئے میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔ میرے ہاتھ میں کچھ بہت اچھے پروجیکٹ تھے۔ بس اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ ضرور کچھ بہتر اوراچھا ہوگا اللہ نے میرے لئے سوچا ہوگا۔ انشاء اللہ۔ وہ بہترین تخلیق کار ہے۔


ثاقب نے ممبئی میں اپنی جدوجہد کے بارے میں لکھا ، 'جہاں تک میں نے ممبئی میں جدوجہد دیکھی ہے ، یہاں بنے  رہنا بہت مشکل ہے لیکن میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مجھے تھوڑے ہی عرصے میں بہت شہرت ملی لیکن یہ دنیا اور آخرت (موت کے بعد کی زندگی) کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔


 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by S A K I B K H A N (@saqibkhan_64)






اپنے اس فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے ثاقب نے لکھا ، 'اصل میں میں گمراہ ہوگیا تھا اور اپنے اسلام کے اصولوں کے خلاف جا رہا تھا۔ میں نماز تو پڑھتا تھا لیکن ایک کچھ کمی سی چیز تھی جو سکون تھا  اور میری  اللہ کے یہاں جوابدہی۔ اسی لئے میں خود کو اللہ کے حوالے کر رہا ہوں۔ '
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 07, 2021 03:52 PM IST