உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Batman On OTT:اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور ٹی وی چینل پر دھوم مچانے کو تیار ہے ’بیٹ مین‘، سامنے آئی ریلیز کی تاریک

    اس دن OTT پر ریلیز ہورہی ہے سوپر ہٹ فلم بیٹ مین۔

    اس دن OTT پر ریلیز ہورہی ہے سوپر ہٹ فلم بیٹ مین۔

    فلم میں بیٹ مین کو گوتھم سٹی کے انڈرورلڈ میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب ایک قاتل ایک خفیہ سراغ چھوڑ جاتا ہے۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم مشہور امریکی سوپر ہیرو فلم کی سال کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

    • Share this:
      رابرٹ پیٹنسن کی فلم دی بیٹ مین پہلے ہی سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور اس فلم نے باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا ہے۔ اب اس دوران بیٹ مین کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے۔ جلد ہی یہ فلم OTT پلیٹ فارم پر بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ جنہوں نے ابھی تک یہ فلم سینما گھروں میں نہیں دیکھی تو اب اسے اپنے موبائل فون کی اسکرین پر دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کچا بادام گانے کی Tune پر پاکستانی یوٹیوبر نے گایا رمضان کا گانا، ہوئے ٹرول

      فلم کو شائقین کی جانب سے مل رہا ہے اچھا ردعمل
      فلم میں بیٹ مین کو گوتھم سٹی کے انڈرورلڈ میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب ایک قاتل ایک خفیہ سراغ چھوڑ جاتا ہے۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم مشہور امریکی سوپر ہیرو فلم کی سال کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ رابرٹ پیٹنسن کی ڈی سی ڈیبیو فلم کو ہندوستان میں بھی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ رابرٹ پیٹنسن کی بات کریں تو انہوں نے ٹوائی لائٹ، ہائی لائف اور گڈ ٹائم جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’یا مصطفیٰ‘سانگ پر جھومتی نظر آئی Mumbai Police، بینڈ نے کیا دھماکہ دار مظاہرہ

      اس دن او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی فلم
      رپورٹ کے مطابق دی بیٹ مین 18 اپریل کو OTT پلیٹ فارم HBO Max پر ریلیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 23 اپریل 2022 کو اسے HBO TV چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔ ہندوستانی شائقین میں ہالی ووڈ فلموں کا بہت زیادہ جنون ہے۔ لوگ سوپرمین اور بیٹ مین جیسی فلمیں بہت پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں او ٹی ٹی پر اس کی ریلیز شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ اگر آپ بھی بیٹ مین سیریز دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ابھی تک اسے سینما میں نہیں دیکھ پائے ہیں تو اب جلد ہی آپ اسے اپنے فون کی اسکرین کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینل (HBO tv channel) پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: