ہوم » نیوز » اسپورٹس

بالکنی سے کود کر خود کشی کرنا چاہتا تھا ہندوستانی کرکٹر، سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر کہی ایسی بات

ہندوستان کو 2007 میں پہلی ٹی -20 عالمی کپ جتانے میں اہم کردار نبھانے والے کھلاڑی رابن اتھپا (Robin Uthappa) کو بھی سشانت سنگھ کی خبر سے جھٹکا لگا۔

  • Share this:
بالکنی سے کود کر خود کشی کرنا چاہتا تھا ہندوستانی کرکٹر، سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر کہی ایسی بات
جب آج ساشانت سنگھ اس دنیا میں نہیں رہے تو لوگوں کو ان کی خواہشوں اور ان کے نوٹس کا خیال آیا۔ ثانیہ مررزا تک نے ان نوٹس کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ثانیہ سے ٹینس کھیلنے کیلئے کہا تھا لیکن اب سب ادھورا رہ گیا۔ ان کا اپنی چھوٹی۔چھوٹی خواہشوں کو اتنے رنگ۔برنگے انداز میں لکھنا اور آج اچانک خودکشی کرنا کئی لوگوں کی آنکھوں میں آنسو چھوڑ گیا۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بہترین اداکار میں شمار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے اتوار کو خود کشی کر لی۔ انہوں نے اپنے گھر میں پھانسی لگا لی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ وہ ڈپریشن سے جدوجہد کر رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے ایسا قدم اٹھایا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ایک بار پھر ڈپریشن کا موضوع اٹھ چکا ہے۔ دماغی صحت پر بات کی جا رہی ہیں۔ ہندوستان کو 2007 میں پہلی ٹی -20 عالمی کپ جتانے میں اہم کردار نبھانے والے کھلاڑی رابن اتھپا (Robin Uthappa) کو بھی سشانت سنگھ راجپوت کی خبر سے جھٹکا لگا۔ انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی ڈپریشن پر ایسی بات کہی کہ ہر کوئی سوچنے کو مجبور ہوگیا۔


دو سال تک خود ڈپریشن سے جدوجہد کرنے والے رابن اتھپا (Robin Uthappa) نے کچھ وقت پہلے انکشاف کیا تھا کہ ان کے دل میں بھی بالکنی سے کود کر خود کشی کرنے کا خیال آیا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر رابن اتھپا نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر حیران کرنے والا ہے۔ اس درد کا تصور نہیں کرسکتے، جس سے سشانت سنگھ راجپوت آپ جدوجہد کر رہے تھے۔




اندر جو چل رہا ہے، اس پر بات کریں

رابن اتھپا نے کہا کہ اگر آپ ٹھیک نہیں ہیں تو اس میں کوئی بھی بری بات نہیں ہے۔ ضروری یہ ہے کہ ہم اس پر بات کریں، جو ہمارے اندر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسے بار بار نہیں دوہرا سکتا۔ ہم جو محسوس کر رہے ہیں، اس کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم جتنا سمجھتے ہیں، اس سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ اگر آپ ٹھیک نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں۔

ہندوستان کو 2007 میں پہلی ٹی -20 عالمی کپ جتانے میں اہم کردار نبھانے والے کھلاڑی رابن اتھپا کو بھی سشانت سنگھ راجپوت کی خبر سے جھٹکا لگا۔
ہندوستان کو 2007 میں پہلی ٹی -20 عالمی کپ جتانے میں اہم کردار نبھانے والے کھلاڑی رابن اتھپا کو بھی سشانت سنگھ راجپوت کی خبر سے جھٹکا لگا۔


دو سال تک ڈپریشن سے جدوجہد کرتے رہے

کچھ وقت پہلے ہی رابن اتھپا نے انکشاف کیا تھا کہ 2009 سے 2011 کے درمیان وہ خود کشی کے خیال سے جدوجہد کر رہے تھے اور اس وقت کرکٹ ہی واحد وجہ تھی کہ جس نے انہیں بالکنی سے کودنے سے روکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں وہ ادھر ادھر بیٹھ کر صرف یہی سوچتے تھے کہ دوڑ کر جائیں اور بالکنی سے کود جائیں۔ مگر کسی چیز نے انہیں روکے رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈائری لکھنی شروع کی اور ایک انسان کے طور پر خود کو سمجھنا شروع کیا۔ باہری مدد بھی لی، تاکہ زندگی میں تبدیلی لا سکیں۔
First published: Jun 15, 2020 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading