ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے روہت شیٹی

بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی اداکار رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ روہت شیٹی ان دنوں فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اس سیریز کا چوتھا ورژن ہے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2017 06:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے روہت شیٹی
بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی اداکار رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ روہت شیٹی ان دنوں فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اس سیریز کا چوتھا ورژن ہے

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی اداکار رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ روہت شیٹی ان دنوں فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اس سیریز کا چوتھا ورژن ہے۔ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ جلد ہی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں لیکن اب روہت نے بھی اپنی جانب سےاس خبر کی تصدیق کردی ہے اور انہوں نے قبول کیا ہے کہ وہ آئندہ برس رنویر کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ فلم کون سی ہو گی، اس کا موضوع کیا ہوگا، یہ معلومات نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے رنویر کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل پا رہا تھا۔ اس مرتبہ وہ موقع مل رہا ہے لیکن فی الحال رنویر اپنی دو فلمیں پدماوتي اور گلی بوائے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس کے بعد ہی روہت اپنی فلم کی شروعات کریں گے۔

First published: Aug 11, 2017 06:17 PM IST