உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sushmita Sen Lalit Modi Relationship:روہمن شال نے کہا’ہنسنے سے اگر تمہیں سکون مل جائے تو۔۔۔‘

    للت مودی سے پہلے سشمیتا سین ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔

    للت مودی سے پہلے سشمیتا سین ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔

    Sushmita Sen Lalit Modi Relationship: روہمن شال اور سشمیتا سین کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ اکثر یہ دونوں جوڑے ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے۔ چاہے وہ عوامی جگہ ہو یا سوشل میڈیا۔

    • Share this:
      Sushmita Sen Lalit Modi Relationship: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اور سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے درمیان تعلقات کی بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر کوئی ان کے رشتے کے بارے میں مختلف ردعمل دے رہا ہے۔ ساتھ ہی ایک طبقہ سشمیتا اور للت مودی کی ڈیٹنگ کا بھی مذاق اڑا رہا ہے۔ ایسے میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نے اشاروں کنایوں میں ٹرولرز کو کرارا جواب دیا ہے۔

      روہمن شال نے ٹرولرس کو دیا جواب
      دراصل، سشمیتا سین اور للت مودی اپنے رشتے کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی ٹرول ہو رہے ہیں۔ اس درمیان، سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری شیئر کی ہے۔ روہمن شال کی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کسی پر ہنسنے سے اگر تم کو سکون مل جائے، تو ہنس لینا۔ کیونکہ پریشان وہ نہیں بلکہ تم ہو۔‘ روہمن نے اس پوسٹ میں کسی کا ذکر نہیں کیا ہے۔ لیکن اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ٹرولر پر نشانہ لگا رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اس ایکٹر کے لئےKatrina Kaifنے کیا تھا سلمان خان سے بریک اپ؟

      یہ بھی پڑھیں:
      Stars Slapping Incident:سلمان سے لیکرشاہ رخ تک، جب غصے پرقابونہیں رکھ پائے یہ بڑے ستارے

      بریک اپ کے 7 مہینے بعد سشمیتا سین آئی ریلیشن شپ میں
      غور طلب ہے کہ روہمن شال اور سشمیتا سین کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ اکثر یہ دونوں جوڑے ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے۔ چاہے وہ عوامی جگہ ہو یا سوشل میڈیا۔ لیکن پھر اچانک ایسا ہوا کہ روہمن اور سشمیتا سین(Sushmita Sen)کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال(Rohman Shawl) کے ساتھ بریک اپ کے 7 ماہ کے وقفے کے بعد سشمیتا سین نے بزنس مین للت مودی(Lalit Modi) کے ساتھ رشتہ جوڑ لیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: