31 کلو کا لہنگا پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی ہوئی روبینہ دلیک، درد سے چیختی چلاتی آئی نظر، دیکھیں ویڈیو
31 کلو کا لہنگا پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی ہوئی روبینہ دلیک، درد سے چیختی چلاتی آئی نظر، دیکھیں ویڈیو۔ (Photo : @rubinadilaik/Instagram)
اس دوران وہ ٹی شرٹ اور اسکرٹ میں نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی سیب کھارہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے روبینہ نے کیپشن میں لکھا تھا، ’نیا فارم، نئی اِنجری، اب آگے کیا۔‘
ٹی وی اداکارہ روبینہ دلیک ایک زبردست پرسنالٹی کی مالکین ہیں۔ انہوں نے ٹی وی انڈسٹری پر اپنی ایکٹنگ کا لوہا منوایا ہے۔ پھر اپنی رئیل پرسنالٹی سے لوگوں کو متاثر بھی کیا اور باس لیڈی کے نام سے پہچان حاصل کی۔ اسٹنٹ میں بھی روبینہ نے خود کو ثابت کیا اور اب وہ چھوٹے پردے پر اپنے ڈانس مووس سے لوگوں کے ہوش اڑارہی ہیں۔ حالانکہ، جھلک کے اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے روبینہ دلیک زخمی ہوگئی۔
روبینہ دلیک ان دنوں سیلبریٹی ڈانس ریالیٹی شو ’جھلک دکھلا جا10‘ میں نظر آرہی ہیں۔ روبینہ اپنے ڈانس مووس سے باقی کھلاڑیوں کو زبردست ٹکر دے رہی ہیں۔ روبینہ دلیک نے شو میں ایک بہت بہادری بھرا پرفارمنس دیا، جس میں انہوں نے سر پر آگ کا گھڑا لے کر 500 کیلو کے بستر پر 31 کلو کا لہنگا پہنے ڈانس کیا۔ ان کا ڈانس دیکھ کر ججس سے لے کر شائقین بھی حیران ہیں۔ اس کی وجہ سے اداکارہ کو چوٹ بھی لگ گئی۔
زخمی ہوئی روبینہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کو درد سے چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، لوگ ان کے پیر میں لگی چوٹ کو ٹھیک کررہے ہیں اور روبینہ دلیک درد کی وجہ سے چلارہی ہیں۔
اس دوران وہ ٹی شرٹ اور اسکرٹ میں نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی سیب کھارہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے روبینہ نے کیپشن میں لکھا تھا، ’نیا فارم، نئی اِنجری، اب آگے کیا۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔