بگ باس فیم اور ٹی وی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک شکتی استتو کے احساس کی کلرس کے شو سے گھر گھر میں پہچان و پہلے ہی بنا چکی ہیں لیکن جب سے وہ بگ باس میں آئیں اور اس کی ونر بنیں ان کی مقبولیت اور بھی زیادہ بڑھ گئی۔ دراصل روبینہ نے حال میں اپنی کچھ تصویریں اور ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ بیحد ہی ہاٹ اور سیکسی نظر آئیں۔
دراصل روبینہ شوہر ابھینیو شکلا کی سالگرہ منانے مالدیپ پہنچے تھیں جہاں سے ان کی رومانٹک ویڈیوز اور تصاویر اب سرخیوں میں ہیں۔ روبینہ دلیک اپنے بولڈ اوتار سے مالدیپ میں کافی کھلبلی مچائے رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں ان کے مداح دونوں کی کیمسٹری دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
ویڈیو میں روبینہ سرخ ٹائی ڈائی پتلون اور شرگ پہنے نظر آرہی ہیں جبکہ ابھینو شکلا ایک پرنٹ رٹ اور سفید پینٹ میں ہیں۔ روبینہ ابھینو کے ساتھ ستیندر سرتاج کے 'اداریان' گانے پر سمندر کے کنارے پر رومانوی انداز میں رقص کر رہی ہیں اور ان دونوں کے مداحوں کو یہ ڈانس ویڈیو بہت پسند آرہی ہے۔ بہت سے لوگ تبصرہ کرتے ہوئے ان کی کیمسٹری کی تعریف کر رہے ہیں۔ روبینہ نے کیپشن میں لکھا، نہ گل میے بس دی رہی۔
اس سے پہلے روبینہ نے سیکسی سفید بکنی پہن کر اپنی ہاٹ تصاویر کو اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا تھا جس میں ان کا انداز دیکھ کر ہرکوئی دنگ ہے ۔ بگ باس 14 کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ روبینہ دلیک ان دنوں انٹرنیٹ پر اپنے اسٹائل سے فینس کے دلوں پر چھائی ہوئی ہیں ۔ روبینہ اپنے فینس کے درمیان اپنی خوبصورتی کیلئے بھی کافی مشہور ہیں ۔
روبینہ نے سفید رنگ کے برا لیٹ کے ساتھ کلر فل شرٹ پہنی ہوئی ہے جس کے بٹن پوری طرح سے کھلے ہوئے ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے روبینہ نے لکھا، وقت کے ساتھ نہیں بدلے تو نہ بدلے۔ ریئلٹی شو بگ باس 14 (Bigg Boss 14) کی ونر روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) نے اپنی شاندار اداکاری ، خوبصورت لکس اور بے مثال فیشن سینس سے اپنے فینس کو دیوانہ بنادیا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔