اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Oops مومنٹ کا شکار ہوئی روبینہ دلیک، گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو پر فینس کررہے ہیں ایسے کمنٹس

    Oops مومنٹ کا شکار ہوئی روبینہ دلیک، گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو پر فینس کررہے ہیں ایسے کمنٹس۔ (Photo: @rubinadilaik/Instagram)

    Oops مومنٹ کا شکار ہوئی روبینہ دلیک، گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو پر فینس کررہے ہیں ایسے کمنٹس۔ (Photo: @rubinadilaik/Instagram)

    روبینہ کو بگ باس 14 سے گھر گھر میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس شو میں فینس کو روبینہ کی گلیمرس سائیڈ بھی دیکھنے کا موقع ملا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی اداکارہ روبینہ دلیک انڈسٹری کی سب سے مشہور اور فیشن ایبل اسٹار بنی ہوئی ہے۔ خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 میں بھی روبینہ نے بہترین مظاہرہ کر کے فینس کا دل جیتا تھا۔ چھوٹی بہو، اور شکتی: استیتو کے احساس کی، جیسے شوز سے روبینہ نے زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔

      ان دنوں روبینہ ڈانس ریالیٹی شو جھلک دکھلاجا 10 میں نظر آرہی ہیں۔ اس درمیان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دیوالی سیلبریشن سے جڑا ایک ویڈیو پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں روبینہ گول گپے کھاتے ہوئے اوپس مومنٹ کا شکار ہوگئی۔

      روبینہ کے لیے گول گپے کھانا ہوا مشکل
      حال ہی میں روبینہ نے پانی پوری کا لطف اٹھاتے ہوئے خود کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جسے دیکھ کر ان کے فینس ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگئے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟‘ اس دوران روبینہ لال رنگ کے سلوار سوٹ پہنچے روایتی اوتار میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو دیوالی پارٹی کا ہے۔ اس میں روبینہ پانی پوری کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں لیکن جیسے ہی وہ ایک گول گپا اٹھاکر منہ میں رکھتی ہیں تبھی وہ ان کے ہاتھ سے پھسل کر کٹورے میں گرجاتا ہے۔

      اس پر اداکارہ شرمندہ ہو کر وہ کٹوری کو ٹیبل پر رکھتی ہیں اور کیمرے کو سائیڈ سے دیکھتی ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے شوہر ابھینو شکلا کو پانی پوری کھلاتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں ایکٹر شرد کیلکر اور کیرتی گائیکواڑ کلکر بھی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)





      فینس نے کیے مزیدار کمنٹس
      روبینہ کے اس مزاحیہ ویڈیو پر ان کے فینس کمنٹ سیکشن میں مزیدار تجربے شیئر کرتے ہوئے نظر آئے۔ بہت سے یوزرس نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔ ایک فین نے لھا، یہ تو ہر بار کا ہے۔ ایک دیگر نے لکھا، یہ میں ہوں، روبی ہم سب کا ایکسپوز کرنا بند کرو۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’دی ایممورٹل اشواتھاما‘ میں اس وجہ سے بدلی گئی سارہ علی خان! اس اداکارہ کے نام کی ہے چرچا

      یہ بھی پڑھیں:
      10سالوں بعد اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں جنیلیا اور ریتیش، سلمان خان کا بھی ہوگا اہم رول!

      بتادیں کہ ان دنوں روبینہ دلیک کوریوگرافر صنم جوہر کے ساتھ جھلک دکھلاجا10 میں پرفارم کرتی نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ریہرسل کے دوران گردن میں چوٹ لگنے کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ روبینہ کو بگ باس 14 سے گھر گھر میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس شو میں فینس کو روبینہ کی گلیمرس سائیڈ بھی دیکھنے کا موقع ملا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: