உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ajay Devgn Birthday:اجئے دیوگن نے سالگرہ پر دیا فینس کو خاص تحفہ، ریلیز ہوا ’رن وے34‘ کا نیا گانا ’میترا رے‘

    اجئے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا نیا گانا ہوا ریلیز۔

    اجئے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا نیا گانا ہوا ریلیز۔

    اس گانے کو جسلین رائل نے کمپوز کیا ہے اور اسے اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔ یہ گانا آدتیہ شرما نے لکھا ہے۔ گانے کو شیئر کرتے ہوئے اجے نے لکھا، ’تیرا بھی تو خدا ہے میترا رے سانگ آوٹ ناؤ۔' آپ کو بتادیں کہ اس گانے کو اب تک 12ملین وویوز مل چکے ہیں۔

    • Share this:
      اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اجے نے اس فلم کو بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔ حال ہی میں اجے نے اپنی 53ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ دراصل، انہوں نے اپنی سالگرہ کے دن اپنے مداحوں کے لیے اپنی فلم کا نیا گانا میترا رے ریلیز کیا ہے۔ اس گانے کو اریجیت سنگھ اور جسلین رائل نے گایا ہے۔ اجے نے انسٹاگرام کے ذریعے یہ جانکاری دی۔
      اجے کی فلم کا یہ گانا بہت خوبصورت ہے جو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ گانے میں اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ پائلٹ کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ گانے میں دونوں کو خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ میں پھنسے مسافروں کو بچانے کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔ سچے واقعے پر مبنی اس فلم میں امیتابھ بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Red Carpet پر ملائیکہ اروڑہ نے کس سے کہا’میرے ڈیٹ ہو‘؟ کہیں ٹوٹ نہ جائے ارجن کپور کا دل



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)





      اس گانے کو جسلین رائل نے کمپوز کیا ہے اور اسے اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔ یہ گانا آدتیہ شرما نے لکھا ہے۔ گانے کو شیئر کرتے ہوئے اجے نے لکھا، ’تیرا بھی تو خدا ہے میترا رے سانگ آوٹ ناؤ۔' آپ کو بتادیں کہ اس گانے کو اب تک 12ملین وویوز مل چکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lock Upp:انکیتا لوکھنڈے نے کھولا اپنا سکریٹ، کہا-شوہر وکی جین کو بھی نہیں ہے پتہ

      کاجول نے کیا الگ انداز میں برتھ ڈے وِش
      ایک مضحکہ خیز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اجے کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ’میں:- گڑی پڑوا نیٹ بول گاڑھوا! اجے:- ہیپی برتھ ڈے تو بول دے۔ کاجول کی مضحکہ خیز پوسٹ پر مداحوں کو مختلف ری ایکشن مل رہے ہیں۔ مداح بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کررہے ہیں۔ بتادیں کہ اجے دیوگن کی ’رن وے 34‘29 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: