உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sa Re Ga Ma Pa Winner:مغربی بنگال کی نیلانجنا بنی زی ٹی وی کے ’سارے گاماپا‘ کی ونر، ٹرافی کے ساتھ جیتے 10 لاکھ روپے

    نیلانجنا بنی سارے گاماپا شو کی ونر۔

    نیلانجنا بنی سارے گاماپا شو کی ونر۔

    Sa Re Ga Ma Pa Winner: نیلانجنا نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ججوں، سرپرستوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اس سفر کے دوران ہمارے شو کے تمام جیوری ممبران کی طرف سے دی گئی رائے بہت متاثر کن رہی۔ لیکن، سب سے بڑھ کر، میں ان تمام قیمتی لمحات کی قدر کروں گی جو میں نے اس پلیٹ فارم پر گزارے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: ’زی ٹی وی‘(Zee Tv) کے سنگنگ ریئلٹی شو ’سا رے گا ما پا‘ (Sa Re Ga Ma Pa 2021 Winner) کو اس سیزن کا فاتح مل گیا ہے۔ سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ مغربی بنگال کی نیلانجنا(Neelanjana Ray) اس شو کی فاتح بن گئی ہیں۔ ’سارے گاماپا‘ کی باوقار ٹرافی کے ساتھ، نیلانجنا کو نقد انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا ہے۔ موسیقی کے ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے راج شری باغ اور شرد شرما جنہوں نے نیلانجنا کو کڑی ٹکر دی ، شو کے پہلے اور دوسرے رنر اپ قرار پائے گئے۔ راج شری کو میکرز کی جانب سے 5 لاکھ روپے جبکہ شرد شرما کو 3 لاکھ روپے بطور انعام دیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب ایشوریہ رائے کے گھر کا دروازہ پیٹ پیٹ کرSalman Khanکے ہاتھوں سے آگیا تھا خون



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ZEE TV (@zeetv)





      خوش ہے نیلانجنا
      سارے گاماپا ٹرافی جیتنے کے بعد، نیلانجنا نے کہا، ’میں سارے گاماپا 2021 جیت کر بہت خوش ہوں اور میں اپنے اس سفر میں ملنے والی تعریف اور محبت کے لیے سامعین کی بے حد مشکور ہوں۔ یہ میرے لیے ایک ایسا لمحہ ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی اور میں اب بھی یقین نہیں کر سکتی کہ یہ شاندار سفر اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔ سارے گاماپا کا پورا تجربہ میرے لیے بہت زیادہ فائدہ مند رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lock Upp:کنگنا نے انجلی سے پوچھا’بتاؤمیں تمہیں کیا فالو کروں؟‘ ایکٹریس نے ایسے دیا جواب

      جانیے کیا ہے نیلانجنا کا کہنا
      نیلانجنا نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ججوں، سرپرستوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اس سفر کے دوران ہمارے شو کے تمام جیوری ممبران کی طرف سے دی گئی رائے بہت متاثر کن رہی۔ لیکن، سب سے بڑھ کر، میں ان تمام قیمتی لمحات کی قدر کروں گی جو میں نے اس پلیٹ فارم پر گزارے ہیں۔ یہ مجھے اپنے ساتھی مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ منسلک ہونے پر بے حد خوشی دیتا ہے۔ ہمارے سیٹ پر موجود ہر شخص میرے لیے ایک فیملی ممبر کی طرح رہا ہے اور میں Zee TV کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا یہ موقع فراہم کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: