உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گاندھی، دل اور عجوبہ جیسی فلموں میں یادگار رول نبھانے والے فلم اداکار سعید جعفری کا انتقال

    نئی دہلی۔ فلم اداکار سعید جعفری کا انتقال ہو گیا ہے۔

    نئی دہلی۔ فلم اداکار سعید جعفری کا انتقال ہو گیا ہے۔

    نئی دہلی۔ فلم اداکار سعید جعفری کا انتقال ہو گیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ فلم اداکار سعید جعفری کا انتقال ہو گیا ہے۔ سعید کی عمر 86 سال تھی۔ ان کی موت کی جانکاری ان کی ایک رشتہ دار نے فیس بک پر دی ہے۔ سعید نے 'گاندھی'، 'دل'، 'عجوبہ' اور حنا جیسی فلموں میں یادگار رول نبھائے تھے۔


      سعید کی پیدائش 8 جنوری 1929 کو پنجاب میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پہلی شادی اداکارہ مدھر جعفری سے کی تھی۔ یہ شادی 1965 میں ٹوٹ گئی تھی۔ ان  کی تین بیٹیاں میرا، جیا اور سکینہ جعفری ہیں۔ انہوں نے 1980 میں جینیفر سے شادی کی تھی۔


      جعفری نے تمام ہندی اور برطانوی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی موت کی خبر ایک رشتہ دار شاہین نے پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے 'آج جعفریوں کی ایک نسل گزر گئی۔ سعید جعفری بھی اپنے بھائی، بہنوں اور باپ سے جا ملے ہیں۔

      First published: