உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Saif Amrita Story:کبھی ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبے رہنے والے سیف اور امرتا کا نفرت میں بدل گیا رشتہ!

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: بے انتہا محبت نفرت میں کیسے بدل گئی۔

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: بے انتہا محبت نفرت میں کیسے بدل گئی۔

    Saif Amrita Story: دونوں کی لڑائی بچوں کی تحویل تک پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق امریتا نے سیف کو بچوں سے ملنے پر پابندی لگادی تھی جس کا غصہ ایک انٹرویو میں سیف نے بہت نکالا تھا اور اس بات کا انکشاف بھی تب ہی ہوا تھا۔

    • Share this:
      Saif Amrita Story:سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی راہیں بھلے ہی بہت پہلے جدا ہوگئی ہوں لیکن ایک وقت تھا جب دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے۔ ان کی محبت جتنی تیزی سے پروان چڑھی، اتنی ہی تیزی سے دونوں کے درمیان دراڑیں بھی پڑنے لگیں۔ ان کی طلاق کے برسوں بعد بھی ان کے افیئر کی کہانیاں اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔

      جب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی کہانی (Saif Amrita Love Story)شروع ہوئی تو اس وقت امریتا کو سوپر اسٹار کہا جاتا تھا۔ ساتھ ہی نواب خاندان کے واحد چراغ سیف علی خان بھی کسی سے کم نہیں تھے۔ ان کے فلمی کیریئر کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور کرکٹر منصور علی خان کے بیٹے کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ سب کچھ بھول کر دونوں پہلی ملاقات کے بعد ہی ایک دوسرے میں کھو گئے تھے۔ صرف تین ماہ کے بعد دونوں نے گھر والوں کے خلاف جا کر چھپ کر شادی کر لی۔ شادی کے بعد گھر والوں کے درمیان ہنگامہ ہوا لیکن آہستہ آہستہ سب نے ان کا رشتہ قبول کرلیا۔ شادی کے چند سال بعد ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔ سال 1995 میں امریتا نے بیٹی سارہ علی خان(Sara Ali Khan) کو جنم دیا اور پھر 2000 میں وہ ابراہیم علی خان(Ibrahim Ali Khan) کی ماں بنیں۔

      بکھرنے لگی شادی شدہ زندگی
      سارہ کی پیدائش کے بعد ہی سیف اور امریتا کے درمیان دوریاں آنا شروع ہوگئیں اور اداکارہ نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اگرچہ دونوں کے درمیان کچھ چیزیں بہتر ہوئیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ایک بار کوئی چیز ٹوٹ جائے تو اسے جوڑنا آسان نہیں ہوتا۔ بس پھر کیا تھا، کئی لڑائیوں کے بعد دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور بالآخر 2004 میں ان کی طلاق (Saif Amrita Divorce) ہوگئی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Real life Judwaa:بالی ووڈ کے رئیل لائف جڑواں، تصویریں پہچاننا ہوگا مشکل




      یہ بھی پڑھیں:
      Vivek Agnihorti:’دی کشمیر فائلس‘کونہیں ملاایک بھی نیشنل ایوارڈ،ڈائریکٹر نے کہی یہ بڑی بات

      دونوں کی لڑائی بچوں کی تحویل تک پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق امریتا نے سیف کو بچوں سے ملنے پر پابندی لگادی تھی جس کا غصہ ایک انٹرویو میں سیف نے بہت نکالا تھا اور اس بات کا انکشاف بھی تب ہی ہوا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: