Ibrahim Ali Khan:بیٹے ابراہیم کے مستقبل کو لے کر پرتشویش ہیں سیف علی خان، اس بات کے لئے کرتے ہیں دعا!
ابراہیم علی خان اور سیف علی خان۔
Ibrahim Ali Khan:سیف اور امریتا کے ہاں دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پیدا ہوئے۔ شادی کے 13 سال بعد 2004 میں باہمی کشیدگی کے باعث دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد سال 2012 میں سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ دوسری شادی کی۔
Ibrahim Ali Khan:سیف علی خان کا نام آج انڈسٹری کے مشہور اور معروف ستاروں کی فہرست میں شامل ہے۔ سیف نے 'دل چاہتا ہے'، 'کاک ٹیل'، 'گو گوا گون' جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ اگر سیف کے آنے والے پروجیکٹس کی بات کریں تو اداکار ان دنوں فلم 'وکرم ویدھا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ شوٹنگ کے علاوہ سیف اپنے چار بچوں سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، تیمور اور جہانگیر کے ساتھ بھی وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
اگر ہم سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی بات کریں تو وہ اس وقت کرن جوہر کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں فلمساز کو اسسٹ کر رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان نے بیٹے ابراہیم علی خان کے بارے میں بات کی ہے۔ سیف نے کہا ہے کہ دوسرے والدین کی طرح وہ بھی اپنے بیٹے کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے کا مستقبل روشن ہو۔
آپ کو بتادیں کہ سیف کی امریتا سنگھ سے پہلی شادی کے بعد ابراہیم کی پیدائش ہوئی تھی۔ سیف اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔ اس دوران یہ شادی کافی چرچے میں آئی تھی۔ دراصل شادی کے وقت جہاں امریتا سنگھ انڈسٹری کی ٹاپ اسٹار تھیں وہیں سیف نے اس وقت فلموں میں ڈیبیو بھی نہیں کیا تھا، یہی نہیں بلکہ سیف اور امریتا کی عمر میں 12 سال کا بڑا فرق تھا۔
تاہم اس شادی سے سیف اور امریتا کے ہاں دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پیدا ہوئے۔ شادی کے 13 سال بعد 2004 میں باہمی کشیدگی کے باعث دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد سال 2012 میں سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ دوسری شادی کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔