اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شوٹنگ کے لیے گھر سے دور کرینہ، تو بیٹے تیمور کے ساتھ ہی مالدیپ ٹریپ انجوائے کرنے نکل پڑے سیف!

    شوٹنگ کے لیے گھر سے دور کرینہ، تو بیٹے تیمور کے ساتھ ہی مالدیپ ٹریپ انجوائے کرنے نکل پڑے سیف!

    شوٹنگ کے لیے گھر سے دور کرینہ، تو بیٹے تیمور کے ساتھ ہی مالدیپ ٹریپ انجوائے کرنے نکل پڑے سیف!

    سیف علی خان اپنے ہالی ڈے پلانس کو سیکریٹ ہی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ان سے جڑی کسی طرح کی اپ ڈیٹ ملنا مشکل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سیف علی خان اپنی فیملی کو لے کر شروع سے ہی کافی کیئرنگ رہے ہیں۔ فلموں میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ وہ اپنے بچوں سارا علی خان، ابراہیم علی خان، تیمور علی خان اور جیہہ علی خان کے ساتھ بھی وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ سیف کو گھومنے ھرنے کا بھی کافی شوق ہے۔ ایسے میں موقع اور دستور دونوں کو دیکھتے ہوئے ایکٹر نے ہالی ڈے پلان کرنے میں دیری نہیں کی۔

      سیف کے ہالی ڈے میں کرینہ نہیں ہے ساتھ
      دراصل، حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں سیف علی خان کہتے نظر آئے تھے کہ ان دنوں وہ صرف اپنے بیٹے تیمور کا دھیان رکھ رہے ہیں، جب کہ کرینہ کپور اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن گئی ہوئی ہیں۔ جہاں کرینہ اپنے چھوٹے بیٹے جیہہ کے ساتھ ہیں، وہیں سیف کے ساتھ تیمور۔ اس درمیان رپورٹس کے مطابق، ایکٹر اپنے بیٹے کے ساتھ مالدیپ روانہ ہوئے ہیں۔ حال ہی میں باپ بیٹے کی جوڑی کو ایرپورٹ پر بھی اسپاٹ کیا گیا تھا۔ دونوں کول اور کیجویل لُک میں نظر آئے تھے۔

      سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں سیف
      سیف علی خان اپنے ہالی ڈے پلانس کو سیکریٹ ہی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ان سے جڑی کسی طرح کی اپ ڈیٹ ملنا مشکل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دن سیف اور تیمور ممبئی سے نکلے ہیں۔ حالانکہ ان کی واپسی کا کیا پلان ہے اس کی فی الحال کوئی خبر نہیں ہے، لیکن چونکہ انہیں گھومنا پھرنا پسند ہے تو کہا جارہا ہے کہ سیف اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ قریب ایک ہفتے سے پہلے واپس نہیں آنے والے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاڑوا پر انکیتا لوکھنڈے نے جیتا سسرال والوں کا دل، چھوئے شوہر وکی جین کے پیر

      یہ بھی پڑھیں:
      بوائے فرینڈکے ساتھ رومانٹک ہوئی حناخان، ہاتھ تھامے اس خوبصورت گانےپر کیا ڈانس،دیکھیے ویڈیو

      سیف علی خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں ایکٹر کی ایکشن تھریلر فلم ’وکرم ویدھا‘ ریلیز ہوئی تھی، جو باکس آفس پر کچھ خاص نہیں رہی۔ آنے والے وقت میں سیف علی خان اوم راوت کے ڈائریکشن میں بنی فلم آدی پروش میں راون کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم میں پربھاس، کیرتی سینن اور سنی سنگھ بھی اہم رول میں ہوں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: