اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شادی کے 13 سال بعد امریتا سنگھ سے الگ ہوئے تھے سیف علی خان، طلاق کے لیے اداکار نے ادا کیے تھے اتنے کروڑ

    شادی کے 13 سال بعد امریتا سنگھ سے الگ ہوئے تھے سیف علی خان، طلاق کے لیے اداکار نے ادا کیے تھے اتنے کروڑ

    شادی کے 13 سال بعد امریتا سنگھ سے الگ ہوئے تھے سیف علی خان، طلاق کے لیے اداکار نے ادا کیے تھے اتنے کروڑ

    ایک انٹرویو میں سیف نے امریتا پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں سارا اور ابراہیم سے ملنے سے روکتی ہیں۔ سیف نے کہا تھا کہ، بچوں سے الگ ہو کر وہ انہیں کافی مس کرتے تھے لیکن انہیں اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ ایکٹر سیف علی خان اکثر اپنی پرسنل لائف کو لے کر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ ان دنوں وہ کرینہ کپور کے ساتھ ایک خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیف فلموں میں انٹری کرنے سے پہلے ہی خود سے 13 سال بڑی اداکارہ امریتا سنگھ کے پیار میں پڑ گئے تھے۔ اتنا ہی نہیں دونوں نے فیملی کے خلاف جا کر شادی بھی کرلی تھی۔ لیکن پھر 13 سال بعد ان کے رشتے میں دراڑ آگئی اور دونوں الگ ہوگئے۔

      سیف نے امریتا کو دئیے تھے اتنے کروڑ
      دراصل، سال 2004 میں شادی کے 13 سال بعد سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے طلاق لیا تھا۔ اس دوران وہ دو بچوں سارا اور ابراہیم کے والدین تھے۔ وہیں امریتا سے طلاق لینا سیف علی خان کو کافی زیادہ مہنگا پڑا تھا۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سیف نے طلاق کے بعد امریتا سنگھ کو ایلمنی کے طور پر ایک موٹی رقم دی تھی۔ امریتا نے سیف سے طلاق کے لیے 5 کروڑ روپے کی ایلمنی مانگی تھی۔ اس کے علاوہ ابراہیم کے 18 سال کے ہونے تک سیف کو ہر مہینے ایک لاکھ روپیہ امریتا کو دینے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بھیڑمیں گھر گئی پاکستانی اداکارہ ہانیہ کے ساتھ فینس نے کی بدتمیزی، اداکارہ کا چڑھا پارہ

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں کی خوبصورت وادیوں میں بوائے فرینڈکے ساتھ انجوائے کرتی نظرآئی سوزین خان، دیکھیں ویڈیو

      سیف کو نہیں تھی بچوں سے ملنے کی اجازت
      وہیں طلاق کے بعد دونوں کے درمیان کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔ ایک انٹرویو میں سیف نے امریتا پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں سارا اور ابراہیم سے ملنے سے روکتی ہیں۔ سیف نے کہا تھا کہ، بچوں سے الگ ہو کر وہ انہیں کافی مس کرتے تھے لیکن انہیں اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ حالانکہ اب سارا اور ابراہیم کے بڑے ہونے کے بعد وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ وقت گزار نظر آتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: