مہنگا گھر اور گاڑی ہی نہیں، ان 5 مہنگی چیزوں کے بھی مالک ہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور
سیف علی خان اور کرینہ کپور (فائل فوٹو)
بالی ووڈ کی یہ شاہی جوڑی اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ اس کہانی میں ہم آپ کو سیف-کرینہ کی پانچ مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔
ممبئی:اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor)اور سیف علی خان(Saif Ali Khan) بالی ووڈ کی شاہی جوڑی ہیں۔ یہ جوڑی اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ اس کہانی میں ہم آپ کو سیف-کرینہ کی پانچ مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔
پٹودی محل کے مالک
پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان کو اپنا آبائی گھر وراثت میں ملا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس محل کی قیمت تقریباً 800 کروڑ روپے ہے۔
سیف کرینہ کے بنگلے
گرینڈ ریزیڈنسی ہوٹل کے قریب کرینہ اور سیف کا ایک لگژری اپارٹمنٹ ہے جس کی قیمت تقریباً 4.2 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کا سوئٹزرلینڈ میں ایک بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 33 کروڑ ہے۔
کرینہ کو بیگس کا شوق
کرینہ کو بیگس اور گھڑیوں کا شوق ہے۔ ان کے پاس Bvlgari Serpenti کی مہنگی گھڑی ہے۔ ان کے پاس دو برکن بیگس ہیں جن کی قیمت تقریباً 13 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس fendi, chanelجیسے کئی بیگس ہیں۔
سیف کا گاڑیوں کا کلیکشن
سیف علی خان کے پاس کافی مہنگی گاڑیاں ہیں۔ روزریور سے مرسڈیز تک اس کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں ہیں۔
کرینہ کے پاس ہیرے اور پلاٹینم کی جیولری
کرینہ کے پاس ہیروں کے زیورات کا بہت بڑا کلیکشن ہے۔ ان کے پاس سیف کی طرف سے دی گئی منگنی کی انگوٹھی کی شکل میں 5 کیرٹ کا پلاٹینم بینڈ ہے جس کی قیمت 75 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔