உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نئی کار میں لگژری رائیڈ کا لطف اٹھاتے نظر آئے سیف-کرینہ کے لاڈلے تیمور، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران

     نئی کار میں لگژری رائیڈ کا لطف اٹھاتے نظر آئے سیف-کرینہ کے لاڈلے تیمور، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران

    نئی کار میں لگژری رائیڈ کا لطف اٹھاتے نظر آئے سیف-کرینہ کے لاڈلے تیمور، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران

    رپورٹس کے مطابق، کچھ مہینے پہلے سیف اور کرینہ کو اس گاڑی کا ٹسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے اسی وقت بُک کردیا تھا۔ حالانکہ وہ اکتوبر کے مہینے میں اسے گھر لے کر آئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور ہمیشہ سے لائم لائٹ میں رہے ہیںَ اپنی تازہ تصویروں میں وہ ایک برینڈ نیو کار کی سواری کرتے نظر آئے ہیں۔دراصل، سیف کرینہ نے نئی گاڑی خریدی ہے اور وہ ہے جیپ رینگلر۔ تیمور کو اسی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ساتھ میں ان کی کیئر ٹیکر بھی موجود تھی۔ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اسکول جارہے ہوں۔

      سیف-کرینہ نے خریدی جیپ رینگلر
      رپورٹس کے مطابق، کچھ مہینے پہلے سیف اور کرینہ کو اس گاڑی کا ٹسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے اسی وقت بُک کردیا تھا۔ حالانکہ وہ اکتوبر کے مہینے میں اسے گھر لے کر آئے ہیں۔ سیف اور کرینہ کو آف روڈنگ کاروں کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔ دونوں کافی وقت سے جیپ رینگلر خریدنے کی پلاننگ کررہے تھے۔ اب ان کے کار کلیکشنس میں یہ بھی شامل ہوگئی ہے۔



      قیمت ہے 60 لاکھ سے زیادہ
      جیپ رینگلر کے دو ویرینٹ آتے ہیں۔ پہلا ویرینٹ 57 لاکھ روپے کا ہے اور دوسرا 63 لاکھ روپے کا۔ مگر آن روڈ پرائز بڑھ کر 67 لاکھ روپے ہوجاتی ہے۔ اس گاڑی کی اپنی خاص کوالٹی ہے۔ کنفرٹ کے معاملے میں یہ بیسٹ تو ہے ہی۔ وہیں خراب سڑکوں پر جب اس سے نکلیں گے تو آپ کو بالکل بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ عدم اطمینان کا ذرا سا بھی احساس نہیں ہوگا۔ یہ گاڑی آف روڈنگ کے لئے بنائی گئی ہے۔ سیف-کرینہ نے جیپ رینگلر روبیکان خریدی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      انوشکا شرما کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے وراٹ کوہلی، فینس کوموبائل دکھاتے ہی وائرل ہوگیاویڈیو

      یہ بھی پڑھیں:

      رچا چڈھا کی مہندی کی رسم شروع، کیا4 اکتوبر سے پہلے ہوجائے گی علی فضل کے ساتھ شادی؟

      کرینہ کپور کچھ عرصہ قبل عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئی تھیں۔ یہ ہالی ووڈ فلم 'فاریسٹ گم' کا ہندی ریمیک تھا، لیکن باکس آفس پر بری طرح سے یہ فلاپ ہوگئی۔ کرینہ نے حال ہی میں سوجوئے گھوش کی فلم 'دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ یہ ایک جاپانی ناول پر مبنی ہے، جس کے نام پر ہی ٹائٹل ہے۔ دوسری جانب سیف علی خان کی بات کریں تو ان کی فلم 'وکرم ویدھا' اس جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے اور اسے باکس آفس پر اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم میں ریتک روشن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: