ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب سیف علی خان نے بیٹی سارا علی خان کا اڑایا تھا مذاق ، کہہ دی تھی یہ بڑی بات ، وائرل ہوا پرانا ویڈیو

کافی ود کرن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ کرن جوہر (Karan Johar) نے سیف علی خان اور سارا علی خان سے کریئر میں آنے والے دباو کے بارے میں پوچھا تھا ۔

  • Share this:
جب سیف علی خان نے بیٹی سارا علی خان کا اڑایا تھا مذاق ، کہہ دی تھی یہ بڑی بات ، وائرل ہوا پرانا ویڈیو
جب سیف علی خان نے بیٹی سارا علی خان کا اڑایا تھا مذاق ، کہہ دی تھی یہ بڑی بات ، وائرل ہوا پرانا ویڈیو .تصویر : @KaranJohar/ Instagram

ممبئی : کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو کافی ود کرن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں سیف علی خان اپنی بیٹی سارا علی خان کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل سارا علی خان کی ڈیبیو فلم کیدارناتھ ریلیز ہونے سے پہلے یہ دونوں کافی ود کرن کے چھٹے سیزن کے ایک ایپی سوڈ میں ساتھ آئے تھے ۔ اس ایپی سوڈ کا نام انسین کافی کنفیشن تھا ۔


شو کے ہوسٹ کرن جوہر نے سیف علی خان اور سارا علی خان سے کریئر میں آنے والے دباو کے بارے میں پوچھا ۔ سارا نے کہا کہ ایک لائن کے نیچے ، آپ کو دباو کے سامنے کھڑے رہنے کیلیے اپنی داخلی طاقت کو مضبوط کرنا اور اپنے آپ کو آرام دہ دکھانا ہوگا ۔ اگر آپ آرام دہ اور پراعتماد نہیں ہیں تو وہاں پانچ سو لوگ ہیں جو آپ کو کھینچ کر نیچے کردیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی کسی نہ کسی وجہ سے ٹرول ہوتا ہے اور یہ سچ میں بالکل بھی معنی نہیں رکھتا ہے۔


سیف علی خان ابھی تک خاموش بیٹھے تھے ، تبھی اچانک سے بریگیٹ بارڈوٹ کہا ۔  اداکارہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بول رہی ہے ۔ سارا نے انہیں اس بات چیت کے بیچ میں اداکارہ کا نام لینے پر کہا کہ وہ ( سیف ) زون سے باہر ہوکر کس بارے میں بول رہے ہیں ۔


اپنی بیٹی کو ٹرول کرتے ہوئے سیف نے کہا کہ تم تین منٹ رہنے کے بعد یہ کہہ رہی ہو کہ اس انڈسٹری میں لوگ آپ کو نیچھے کھینچ رہے ہیں ۔ اس کے بعد سیف دوبارہ ہنسے اور مذاق اڑاتے ہوئے بولے : ٹرائلس اور ٹریبیونلس
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 04:56 PM IST