سیف علی خان نے بتایا سوشل میڈیا سے کیوں بنائی ہے دوری، وجہ جان کر آپ بھی نہیں روک پائیں گے اپنی ہنسی!
سیف علی خان نے بتایا سوشل میڈیا سے کیوں بنائی ہے دوری، وجہ جان کر آپ بھی نہیں روک پائیں گے اپنی ہنسی!
سیف کے مطابق وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوش ہیں۔ سیف کو حال ہی میں ’وکرم ویدھا‘ میں اپنی ایکٹنگ کے لئے بہت تعریفیں ملی ہیں، جس میں ریتیک روشن بھی اہم رول میں تھے۔
سیف علی خان بالی ووڈ کی ان ہستیوں مین سے ایک ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا سے دوری بنارکھی ہے۔ کپل شرما کے کامیڈی چیٹ شو میں اپنی حالیہ شرکت کے دوران، ایکٹر نے اس کے پیچھے کی اصلی وجہ کا جب خلاصہ کیا تو یقیناً کئی لوگ اس بات سے حیران ہوگئے۔
سوشل میڈی اپر نہ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے شو میں کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے جڑنے کی کوشش کی لیکن انہیں ایک آئی ڈی نہیں ملی۔ اس کا نام سیف علی خان ہے اور اس ہینڈل کے تحت پہلے سے ہی نام ہیں۔ ایکٹر نے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت کشیدگی ہے اور بہت جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔
حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ بول سکتے ہیں، لیکن جب آپ سوشل میڈیا پر ہوتے ہیں تو دوسروں کی تعریف کرنے کا بھی دباو ہوتا ہے۔ سیف کے مطابق وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوش ہیں۔ سیف کو حال ہی میں ’وکرم ویدھا‘ میں اپنی ایکٹنگ کے لئے بہت تعریفیں ملی ہیں، جس میں ریتیک روشن بھی اہم رول میں تھے۔ یہ فلم اسی نام کی تمل فلم کی آفیشل ہندی ریمیک تھی جس میں آر مادھون اور وجئے سیتوپتی نے ایکٹنگ کی تھی۔
ہندی ریمیک کو شائقین اور ناقدین سے یکساں طور پر مثبت ریویو ملا ہے۔ اس کے بعد، سیف اوم راوت کی آدی پروش میں ساتھی ایکٹر پربھاس، کریتی سینن اور سنی سنگھ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ ایکٹر مہاکاویہ گاتھا میں راون کا رول نبھاتے نظر آئیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔