உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کو لیکر ایسا کیا بول گئے پاپا سیف علی خان، کپل شرما بھی نہیں روک پائے ہنسی

    وہیں حال ہی میں اب آنے والے شو کے ایپی سوڈ کا پرومو ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے جب کپل شرما بالی وڈ اداکار سیف علی خان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں کیا کیا

    وہیں حال ہی میں اب آنے والے شو کے ایپی سوڈ کا پرومو ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے جب کپل شرما بالی وڈ اداکار سیف علی خان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں کیا کیا

    وہیں حال ہی میں اب آنے والے شو کے ایپی سوڈ کا پرومو ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے جب کپل شرما بالی وڈ اداکار سیف علی خان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں کیا کیا

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: مشہور کامیڈین کپل شرما (Kapil Sharma) گزشتہ کئی سالوں سے اپنے کامیڈی شو 'دا کپل شرما شو' (The Kapil Sharma Show)’ کے ذریعے لوگوں کو خوب ہنسا رہے ہیں۔ لوگ کپل کا یہ شو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپل کے اس شو کو آڈینس کی جانب سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔ اس شو پر ایک بار پھر سے دھماکہ ہونے والا ہے جب اگلے ہفتے فلم 'بھوت پولیس' کی ٹیم شو پر پہنچے گی جس میں سیف علی خان، یامی گوتم اور جیکلین فرنانڈیز شو میں شامل ہوں گے۔

      وہیں حال ہی میں اب آنے والے شو کے ایپی سوڈ کا پرومو ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے جب کپل شرما بالی وڈ اداکار سیف علی خان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں کیا کیا۔اس پر سیف نے جو جواب دیا اسے سن کر کپل شرما ہنس پڑے۔ دراصل ، سیف نے بتایا کہ انہوں نے پہلے لاک ڈاؤن میں فرینچ اور کھانا پکانا سیکھا اور دوسرا لاک ڈاؤن میں بچہ۔ بتادیں کہ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر ہے جن کا جنم سال 2021 فروری میں پیدا ہوا تھا۔

      حال ہی میں یہ دونوں ایک بار پھر اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کو لیکر ٹرولر کے نشانے پر آگئے تھے ان کے چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر جیسے ہی سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر اس کے لیے بہت منفی تبصرے کیے گئے۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرولنگ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ پہلی بار سیف نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی تھی۔ سیف نے کہا تھا کہ کہ نگیٹوٹی پھیلانے والے لوگوں کے لئے کچھ کہنا بیکار ہے کیونکہ وہ وہیں کریں گے جو انہیں کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں سیف نے کہا کہ دنیا ایک جیسی نہیں ہے، لوگ ایک ہی طور پر خوش نہیں ہیں ہم خاص استحاق رکھنے والے لوگ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم ہمارا ٹیکس بھرتے ہیں، ہم لیگل لوگ ہیں اور لوگوں کو اینٹرٹین کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم اچھا کرتے ہیں اور ہم دنیا میں پازیٹوٹی کیلئے اپنا اماؤنٹ دیتے ہیں ان لوگوں پر کمینٹ کرنا جو نگیٹوٹی پھیلا رہے اور تقسیم کر رہے واقعی ہم اس کے لائق نہیں ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں منفی کمینٹ نہ پڑھوں، کسی اور چیز پر فوکس کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔


      بتادیں کہ فلم 'بھوت پولیس' او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اس فلم میں سیف علی خان ، یامی گوتم اور جیکلین فرنانڈیز,  کے علاوہ ارجن کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 'بھوت پولیس' کی ٹیم کے علاوہ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کمار سانو ، ادیت نارائن اور انورادھا پوڈوال بھی شو میں بطور مہمان خصوصی نظر آنے والے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: