ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کا بڑا بیان- ملک کے موجودہ حالات سے فکرمند ہوں

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹرپر اپنی رائے واضح کردی ہے۔ انہوں نے ملک میں سیاسی حالات پرکہا 'کئی چیزیں ہیں، جس سے ہم فکرمند ہیں، دیکھتا ہوں کہ یہ سب کہا جاکرختم ہوگا'۔  

  • Share this:
سیف علی خان کا بڑا بیان- ملک کے موجودہ حالات سے فکرمند ہوں
سیف علی خان کا بڑا بیان- ملک کے موجودہ حالات سے فکرمند ہوں

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیراحتجاج پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے اداکار سیف علی خان نے کہا کہ ایک شہری ہونے کے ناطے وہ ملک کے موجودہ حالات کو لے کر فکر مند ہیں۔ 49 سالہ اداکاربالی ووڈ کے ان چنندہ فنکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے نئے قانون کے خلاف احتجاج کے سبب پھیلی بدامنی پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ سیف علی خان نے ملک میں سیاسی حالات پرکہا 'کئی چیزیں ہیں، جس سے ہم فکرمند ہیں، دیکھتا ہوں کہ یہ سب کہا جاکرختم ہوگا'۔


فرحان اختر، پرنیتی چوپڑا، رچا چڈھا، محمد ذیشان ایوب، انوراگ کشیپ، شبانہ اعظمی، جاوید اختر، رتک روشن اورسورا بھاسکرجیسی کئی بالی ووڈ شخصیات نے شہریت ترمیمی قانون کولے کراپنی ناخوشی کا اظہارکیا ہے۔ فلمی دنیا کے مشہورفنکاروں کی خاموشی کولے کرسوشل میڈیا پرسوال اٹھ رہے ہین، لیکن 'سیکریڈ گیمس' کے اسٹارنے کہا کہ ہرکسی کے پاس اپنے اظہارخیال کرنے یا نہ کرنے کا اختیارہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی- بھاشا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا 'پرامن احتجاج کرنا ہرکسی کا حق ہے اورنہ کرنا بھی ہرشخص کا اختیارہے'۔


سیف علی خان نے کہا کہ وہ حالات کوبہتر طریقے سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور اچھی طرح سے سمجھنے کے بعد ہی اپنی رائے بنائیں گے۔ اداکارنے کہا 'پریس میں کافی کچھ لکھا گیا ہے، کئی چیزیں ہیں، جس نے ہمیں فکرمند ہونے کی وجہ دی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ کئی معنوں میں ہندوستان کو خود کو متعارف کرنا ہوگا۔

First published: Dec 25, 2019 11:50 PM IST