உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امرتا سنگھ سے طلاق کے بعد اس غیرملکی ماڈل کے ساتھ تھا سیف کا Affair، اس وجہ سے ہوا تھا بریک اپ!

    امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد اس ماڈل کے ساتھ تھے ریلیشن میں تھے سیف علی خان۔

    امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد اس ماڈل کے ساتھ تھے ریلیشن میں تھے سیف علی خان۔

    امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد سیف علی خان کی اطالوی ماڈل روزا کیٹلانو سے قربتیں بڑھ گئیں۔ خبروں کے مطابق سیف اور روزا کی پہلی ملاقات کینیا میں ہوئی۔ اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات کا سلسلہ بڑھنے لگا۔

    • Share this:
      سیف علی خان صرف اپنی فلموں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی چرچا میں رہتے ہیں۔ سیف علی خان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے سال 1991 میں ہوئی تھی۔ یہ شادی سیف اور امریتا نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف کی تھی۔ سیف بھی عمر میں امریتا سنگھ سے 12 سال چھوٹے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ یہ شادی کافی سرخیوں میں رہی۔ آپ کو بتادیں کہ سیف اور امریتا کی اس شادی سے دو بچے بھی ہوئے جن کے نام سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ تاہم 2004 میں شادی کے 13 سال بعد سیف اور امریتا نے طلاق لے لی اور ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔

      امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد سیف علی خان کی اطالوی ماڈل روزا کیٹلانو سے قربتیں بڑھ گئیں۔ خبروں کے مطابق سیف اور روزا کی پہلی ملاقات کینیا میں ہوئی۔ اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات کا سلسلہ بڑھنے لگا اور سیف کے پیچھے پیچھے روزا کیٹلانو ہندوستان چلی آئیں۔ حالانکہ، سیف اور روزا کیٹلانو کا رشتہ زیادہ دن نہیں چل سکا اور تقریباً دو سال بعد ان کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Mister Mummy: جینیلیا ڈسوزا نے پوری کی ’مسٹر ممی‘ کی شوٹنگ، جلد کریں گی واپسی


      روزا نے خود ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سیف اور ان کا بریک اپ کیوں ہوا تھا۔ روزا کے مطابق انہیں ہندوستان آنے کے بعد معلوم ہوا کہ سیف کی طلاق ہوچکی ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔ یہی نہیں روزا سیف کے موڈ سوئنگ کے مسئلے سے بھی پریشان تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’محبتیں، LOCکارگل میں نظر آچکی ایکٹریس پریتی جھنگیانی اب بنیں گی ’میئر‘!




      یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سیف نے روزا کو کوئی مالی مدد فراہم نہیں کی۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے روزا اور سیف کے تعلقات میں دراڑ آگئی اور وہ ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ سال 2012 میں سیف نے اداکارہ کرینہ کپور خان سے دوسری شادی کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: