Kareena Kapoorسے شادی سے عین قبل سیف علی خان نے امرتا کو کیوں لکھی تھی چٹھی؟ سابقہ اہلیہ نے خط پڑھ کر دیا تھا ایسا ری ایکشن
Saif Ali Khan Kareena Kapoor Wedding: سیف علی خان نے خود کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا سنگھ کو خط لکھا تھا۔ خط میں سیف نے زندگی میں شروع ہونے والے نئے باب کا ذکر کیا تھا۔
Saif Ali Khan Kareena Kapoor Wedding: سیف علی خان نے خود کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا سنگھ کو خط لکھا تھا۔ خط میں سیف نے زندگی میں شروع ہونے والے نئے باب کا ذکر کیا تھا۔
Saif Ali Khan Kareena Kapoor Wedding:ہندی فلم انڈسٹری میں ایسی کئی شادیاں ہوئیں جو ہمیشہ قائم نہ رہ سکیں۔ ان میں سے ایک جوڑی اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بھی تھی۔ اس جوڑے نے 1991 میں شادی کی تھی لیکن سال 2004 میں دونوں میں علیحدگی بھی ہوگئی۔ اس کے بعد سال 2012 میں سیف علی خان نے پانچ سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد کرینہ کپور خان سے شادی کی۔ شادی سے پہلے سیف نے کرینہ کپور کے مشورے پر امریتا سنگھ کو خط لکھا تھا۔
سیف علی خان کا انکشاف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے خود مشہور ڈائریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا سنگھ کو خط لکھا تھا۔ خط میں سیف نے زندگی میں شروع ہونے والے نئے باب کا ذکر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی پرانی باتوں کا بھی ذکر کیا اور امریتا سنگھ کو ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
شو میں سیف کے ساتھ ان کی بیٹی سارہ علی خان بھی تھیں۔ شو کے دوران سارہ نے بتایا تھا کہ خط پڑھ کر انہوں نے سیف کو فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ پہلے رسمی طور پر شادی میں آنے والی ہیں تاہم سیف کے خط کے بعد ان کی والدہ نے اپنی بیٹی کو والد کی دوسری شادی کے لیے خود تیار کر کے بھیجا تھا۔ اس کے ساتھ ہی امریتا سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہاں اچھا وقت گزاریں اور اپنے والد کے لئے وہاں رہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔