உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Saif Amrita Divorce:کرینہ سے شادی کرنے سے پہلے سیف نے امریتا سنگھ کو خط لکھ کر کہی تھی یہ بات!

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا سنگھ کو سیف نے لکھا تھا خط۔

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا سنگھ کو سیف نے لکھا تھا خط۔

    Saif Amrita Divorce: کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سیف اور کرینہ نے 2012 میں شادی کر لی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرینہ سے شادی سے قبل سیف علی خان نے اپنی اہلیہ امریتا سنگھ کو خط لکھا تھا؟ جی ہاں، سیف نے کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا کو خط لکھا تھا۔

    • Share this:
      Saif Amrita Divorce:سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور امریتا سنگھ(Amrita Singh) کے افیئر سے لے کر بریک اپ تک کے قصے کافی سرخیوں میں رہے۔ آج ہم آپ کو سیف اور امریتا کی زندگی سے جڑی ایک ایسی ہی بات بتانے جا رہے ہیں، جس نے ایک وقت میں کافی سرخیاں بنائی تھیں۔ آپ کو بتا دیں کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی سال 1991 میں ہوئی تھی۔ یہ شادی کئی لحاظ سے خاص تھی۔ درحقیقت شادی کے وقت امریتا انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تھیں، سیف نے تب فلموں میں ڈیبیو بھی نہیں کیا تھا۔ اس کے علاوہ سیف عمر میں امریتا سنگھ سے 12 سال چھوٹے تھے۔ تاہم اس شادی سے سیف اور امریتا کے ہاں دو بچے سارہ علی خان(Sara Ali Khan) اور ابراہیم علی خان(Ibrahim Ali Khan) پیدا ہوئے تھے۔

      تاہم 2004 میں شادی کے 13 سال بعد دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق لے لی۔ امریتا سے دور ہونے کے بعد کرینہ کپور سیف کی زندگی میں آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 میں فلم 'ٹشن' کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ گئی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایم پیNusrat Jahanپر چڑھا بولڈنیس کا خمار، شارٹ اسکرٹ اور ٹیوب ٹاپ میں ڈھایا قہر

      کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سیف اور کرینہ نے 2012 میں شادی کر لی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرینہ سے شادی سے قبل سیف علی خان نے اپنی اہلیہ امریتا سنگھ کو خط لکھا تھا؟ جی ہاں، سیف نے کرینہ سے شادی سے پہلے امریتا کو خط لکھا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Jacqueline Fernandezکو منی لانڈرنگ معاملے کے درمیان بیرون ملک جانے کی ملی اجازت

      اس خط میں سیف نے امریتا کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کا ذکر کیا تھا۔ اس خط کے ذریعے سیف نے امریتا سنگھ کو بتایا کہ وہ کرینہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ سیف اور کرینہ دو بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے والدین ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: