ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سالگرہ: سائرہ بانو نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

سائرہ بانو کی پیدائش 23 اگست 1944 میں ہوئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 23, 2018 01:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سالگرہ: سائرہ بانو نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا
دلیپ سے شادی کے بعد بھی سائرہ نے فلموں میں کام کرنا جاری رکھا۔

بالی ووڈ میں سائرہ بانو کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے فلم شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ سائرہ بانو کی پیدائش 23 اگست 1944 میں ہوئی تھی۔ ان کی ماں نسیم بانو 30 اور 40 کی دہائی کی معروف اداکارہ تھیں جنہیں بیوٹی کوئن کہا جاتا تھا اور وہ پری چہرہ نسیم سے مشہور تھیں۔ سائرہ بانو کا بچپن لندن میں گزرا اور وہیں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سال 1960 میں وہ ممبئی آگئیں۔


اس دوران ان کی ملاقات فلمساز و ہدایت کار ششر مکھرجی سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیت کو پہچانا اور اپنے چھوٹے بھائی سبودھ مکھرجی سے ملنے کا مشورہ دیا۔ سبودھ مکھرجی ان دنوں اپنی نئی فلم ’جنگلی‘ کے لئے کوئی نئی ہیروئن کی تلاش کررہے تھے۔ انہوں نے سائرہ کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے سائرہ بانو نے بلا تاخیر قبول کر لیا ۔


سال 1961 میں فلم ’جنگلی‘ ریلیز ہوئی ۔ اس فلم میں ان کے ہیرو شمی کپور تھے۔ فلم میں سائر نے کشمیری دوشیزہ کا کردار ادا کیا تھا۔ بہترین نغموں اور عمدہ موسیقی سے آراستہ اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی۔ اس فلم نے نہ صرف سائرہ بلکہ شمی کپور کو بھی بالی وڈ میں ایک اسٹار کے طور پر شناخت دلائی۔ اس دور کی طرح آج بھی اس فلم کے نغمے سامعین کا مسحور کردیتے ہیں۔


سال 1963 میں سائرہ کو منموہن دیسائی کی فلم ’بلف ماسٹر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایک بار پھران کے ہیرو کا کردار شمی کپور نے ادا کیا۔ سال 1964 ان کے کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔ اس برس ان کی فلم ’آئی ملن کی بیلا‘ ریلیز ہوئی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد سائرہ کا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ہونے لگا۔ سال 1966 میں سائرہ بانو نے شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار سے شادی کی۔ جو عمر میں ان سے کافی بڑے تھے۔


دلیپ سے شادی کے بعد بھی سائرہ نے فلموں میں کام کرنا جاری رکھا۔ سال 1967 سائرہ کے کیرئر کے لئے اہم رہا۔ اس برس انہیں پہلی بار اداکار راج کپور کے ساتھ فلم دیوانہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہیں ان کی فلم ’شاگرد‘ باکس آف پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1968 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم ’پڑوسن‘ کافی کامیاب رہی ۔ مزاحیہ اداکار محمود کی اس ہوم پروڈکشن فلم میں سائرہ نے ایک ایسی نوجوان لڑکی بندو کا کردار ادا کیا جسے موسیقی میں کافی دلچسپی تھی اور محمود اور سنیل دت دونوں ہی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔اس فلم کے بہترین نغمے اور عمدہ موسیقی آج بھی کافی مقبول ہے۔


 
First published: Aug 23, 2018 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading