உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    B'day Special: تنازعات کے بادشاہ ہیں ساجد خان، کبھی تھے اجے دیوگن کے بہترین دوست، پھر بدل گیا راستہ

    تنازعات کے بادشاہ ہیں ساجد خان، کبھی تھے اجے دیوگن کے بہترین دوست، پھر بدل گیا راستہ

    تنازعات کے بادشاہ ہیں ساجد خان، کبھی تھے اجے دیوگن کے بہترین دوست، پھر بدل گیا راستہ

    ساجد خان (Sajid Khan) کی زندگی تنازعات سے بھری رہی ہے۔ ساجد خان، ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان (Farah Khan) کے چھوٹے بھائی ہیں۔ جب وہ محض 6 سال کے تھے تو ان کے والدین الگ ہوگئے تھے، لیکن تمام مشکلات کے بعد بھی دونوں نے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ ڈائریکٹر ساجد خان (Sajid Khan) آج اپنا 51 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈرنا ضروری ہے، ہے بیبی، ہاوس فل، ہاوس فل 2 جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے، لیکن ساجد خان (Sajid Khan) کی زندگی تنازعات سے بھری رہی ہے۔ ساجد خان، ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان (Farah Khan) کے چھوٹے بھائی ہیں۔ جب وہ محض 6 سال کے تھے تو ان کے والدین الگ ہوگئے تھے، لیکن تمام مشکلات کے بعد بھی دونوں نے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی۔

      15 سال کی عمر میں گئے جیل

      ساجد خان (Sajid Khan) نے ایک شو ’انٹرٹینمنٹ کی رات‘ میں بتایا تھا کہ وہ 15 سال کی عمر میں جیل جاچکے ہیں۔ ساجد خان نے بتایا تھا، ’وہ اپنے دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے۔ فلم دیکھنے کے بعد وہ گھر لوٹ رہے تھے، تبھی انہوں نے دوست سے کہا تھا کہ وہ ریلوے ٹریک کے درمیان سے چل کر گھر جائیں گے۔ اس کے بعد حولدار نے ہم دونوں کو پکڑا۔ میں بھاگا تو حولدار نے ڈنڈا مارا۔ ہمیں پوری رات لاک اپ میں رکھا گیا تھا۔ حالانکہ صبح ایک پولیس افسر آیا اور اس نے ہماری باتوں سے امپریس ہوکر ہمیں چھوڑ دیا۔

      کبھی تھے اجے دیوگن کے بہترین دوست

      ساجد خان، اجے دیوگن کے ایک وقت میں بہترین دوست ہوا کرتے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب اجے دیوگن ان کے کھانے پینے اور سگریٹ کا خرچ اٹھایا کرتے تھے۔ ’می ٹو‘ موومنٹ کے بعد ساجد خان کے کیریئر کو بڑا جھٹکا لگا۔ سلونی چوپڑا، پرینکا بوس اہنا کرمی جیسی کئی اداکارہ، فلمساز اور ماڈل نے جنسی استحصال کا الزام لگایا۔ اس کے بعد وہ ہاوس فل-4 کے ڈائریکٹر عہدے سے ہٹ گئے تھے۔ اتنا ہی نہیں کئی اور اداکارہ نے بھی ساجد خان کے بارے میں کہا تھا کہ ان کا برتاو خواتین کے ساتھ عجیب ہوتا ہے۔

      ساجد خان نے ایک شو ’انٹرٹینمنٹ کی رات‘ میں بتایا تھا کہ وہ 15 سال کی عمر میں جیل جاچکے ہیں۔
      ساجد خان نے ایک شو ’انٹرٹینمنٹ کی رات‘ میں بتایا تھا کہ وہ 15 سال کی عمر میں جیل جاچکے ہیں۔


      ان اداکارہ نے بتائی تھی حقیقت

      خود بپاشا بسو نے ایک بار کہا تھا کہ ساجد خان کا سیٹ پر خواتین کے تئیں برتاو بہت ہی عجیب ہوتا ہے، جو کسی کو بھی پریشان کرے گا۔ ساجد خان گندے مذاق کرتے ہیں اور خواتین کے تئیں وہ غیر مہذب ہیں۔ اتنا ہی نہیں دیا مرزا نے کہا تھا کہ ساجد خان کافی بدتمیز قسم کا شخص ہے اور خواتین سے بھدے مذاق کرنے والا شخص ہے۔

      پرینکا چوپڑا-نک جوناس کے طلاق کی خبروں پر مدھو چوپڑا کا بڑا بیان، بتائی پورے معاملے کی حقیقت


      جیکلین فرنانڈیز کو کرچکے ہیں ڈیٹ

      ساجد خان کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ انہوں نے جیکلین فرنانڈیز کو لمبے وقت تک ڈیٹ کیا ہے۔ ساجد خان کی فلم ’ہاوس فل 2‘ سے ہی انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ لمبے وقت تک ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے بریک اپ کرلیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ساجد خان کو لے کر جیکلین فرنانڈیز کافی مثبت تھیں، جو ساجد خان کو پسند نہیں تھا۔ فی الحال لمبے وقت سے ساجد خان عوامی زندگی سے دور ہیں۔ انسٹا گرام پر بھی وہ 2020 کے بعد سے سرگرم نہیں ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: