உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوم پیدائش پر خاص: ہیلین سے سلیم خان کی شادی کے خلاف تھا پورا خاندان، اس وجہ سے مچا تھا ہنگامہ

    یوم پیدائش پر خاص: ہیلین سے سلیم خان کی شادی کے خلاف تھا پورا خاندان

    یوم پیدائش پر خاص: ہیلین سے سلیم خان کی شادی کے خلاف تھا پورا خاندان

    Happy Birthday Salim Khan: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) کے والد اداکار، ڈائریکٹر اور ایک جادوئی رائٹر سلیم خان (Salim Khan) آج اپنا 86واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ سلیم خان ایک ایسے رائٹر ہیں، جنہوں نے نہ صرف ہندوستانی سنیما کا چہرہ بدل کر رکھ دیا، بلکہ ہندوستانی معاشرے میں بھی ایک امید کا چراغ جلا دیا۔ امیتابھ بچن کو ’اینگری ینگ مین‘ بنانے کا سہرا بھی سلیم خان کو ہی جاتا ہے۔

    • Share this:
      بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) کے والد اداکار، ڈائریکٹر اور ایک جادوئی رائٹر سلیم خان (Salim Khan) آج اپنا 86واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ سلیم خان ایک ایسے رائٹر ہیں، جنہوں نے نہ صرف ہندوستانی سنیما کا چہرہ بدل کر رکھ دیا، بلکہ ہندوستانی معاشرے میں بھی ایک امید کا چراغ جلا دیا۔ امیتابھ بچن کو ’اینگری ینگ مین‘ بنانے کا سہرا بھی سلیم خان کو ہی جاتا ہے۔ جاوید اختر (Javed Akhtar) کے ساتھ مل کر سلیم خان نے کئی شاندار فلموں کی کہانیاں لکھی ہیں، لیکن خود سلیم خان کی پرسنل لائف بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔

      سلیم خان کے ایک فیصلے نے ان کی پوری فیملی میں بھونچال لا دیا تھا۔ ان کا یہ فیصلہ تھا برما سے پہلے کولکاتا اور پھر ممبئی پہنچیں ہیلین سے شادی کا۔ سلیم خان کے اس فیصلے سے ان کی پوری فیملی ناراض تھی۔ ویسے تو سلیم خان کی دونوں بیویوں اور بچوں کو اکثر ساتھ میں ہنستے مسکراتے دیکھا جاتا ہے۔ کئی مواقع پر سلمان خان اپنی سوتیلی ماں ہیلین کے ساتھ ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں، لیکن میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سلیم خان کے بچے ہیلین کے ساتھ ان کے ساتھ رشتے کے لئے تیار نہیں تھے۔

      دراصل، سلیم خان نے پہلی شادی سلمیٰ خان سے کی تھی، جن کا اصلی نام سشیلا ہے۔ 1964 میں سلیم خان نے سلمیٰ سے شادی کی، جس کے بعد سشیلا چرک نے اپنا نام سلمیٰ خان رکھ لیا۔ سلمیٰ خان اور چار بچوں کے ہوتے ہوئے سلیم خان کی زندگی میں انٹری ہوئی ہیلین کی، جس کے سبب ان کے خاندان میں خوب ہنگامہ مچا تھا۔

      ہیلین سے شادی کے فیصلے سے متعلق سلیم خان اور فیملی میں خوب اختلافات سامنے آئے۔ سلمیٰ خان سمیت ان کے بچے سلمان خان، ارباز خان، سہیل اور الویرا اس شادی کے خلاف تھے۔ ایک انٹرویو میں سلمیٰ خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اس شادی سے مایوس اور ڈپریسڈ ہیں۔ ان کے بچے تو ہیلین سے بات بھی نہیں کرتے تھے، لیکن بعد میں سلمیٰ خان اور ان کے بچوں کو محسوس ہوا کہ ہیلین اتنی بری نہیں ہیں، جتنا کی وہ سوچتے ہیں۔ بلکہ وہ تو بہت اچھی ہیں۔

      salma khan, salim khan, helen
      اپنی دونوں بیویوں سلمیٰ اور ہیلین کے ساتھ سلیم خان


      ہیلین فیملی میں سبھی کا خیال رکھتی تھیں، جس کے بعد دھیرے دھیرے پوری فیملی متحد ہوگئی۔ برما کی رہنے والے ہیلین رچرڈسن غریبی کے سبب فلموں میں بیک گراونڈ ڈانسر بنیں۔ دھیرے دھیرے ہیلین فلموں میں چھا گئیں۔

      سلیم خان نے اپنے ایک کالم میں لکھا تھا، ’سلمان، سہیل، ارباز اور الویرا کو لگا کہ انہیں ہیلین کے طور پر ایک اور ماں مل گئی ہے۔ وہیں، ہیلین کو لگا کہ انہیں ایک ریڈیمیڈ فیملی مل گئی ہے۔ اس لئے ہم نے شادی کے بعد بچے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ ساتھ ہی جس عمر میں ہم ملے تھے، اس میں بچوں کے بارے میں سوچنا بھی نہیں تھا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: