نئی دہلی : پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے والے اداکار سلمان خان کے دفاع میں اب ان کے والد سلیم خان آ گئے ہیں ۔ بیٹے کی تنقید پر میڈیا پر بھڑکتے ہوئے سلیم خان نے ٹویٹ کیا کہ ایک نیوز چینل کہ موسٹ وانٹیڈ کی فہرست میں اب سعید، لکھوی اور مسعود کی جگہ سلمان خان ، مہیش بھٹ ، کرن جوہر اور یچوری نے لے لی ہے ۔ یہ ہی لوگ اب ملک کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ۔
سلیم خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کم سے کم نیوز چینل ملک کی تفریح کر رہے ہیں ۔ مسٹر یچوری لوگوں پر چلانے ، انہیں تکلیف پہنچانے اور ان بے عزتی کرنے کی بجائے امن کی بات کر رہے ہیں ۔ ہوشیار رہو، آپ کو غدار قرار دیا جا سکتا ہے ۔ مسٹر بھٹ ہم سرحد پار کیوں دیکھیں ، جب ہمارے ملک کے ٹی وی پر ہی اتنے کرور اور ڈرامائی فنکاروں کا قحط نہیں ہے ۔
انہوں نے یہ ٹویٹ پیر کی شام کئے ۔ اوڑی حملے کے بعد سلمان نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد اور فنکار میں فرق ہوتا ہے ۔ فنکاروں کو حکومت ویزا دیتی ہے ، تبھی وہ ہندوستان آتے ہیں ۔ سلمان کے اس بیان کی جم کر تنقید ہوئی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔