ایشوریہ رائے اور سلمان خان کی جوڑی جتنی مشہور تھی، اتنی ہی موضوع بحث بنی رہیں۔ اس کپل کے بچھڑنے کی خبریں بھی خوب وائرل ہوئیں۔ آج ایشوریہ اور سلمان بھلے ہی الگ ہوچکے ہوں، لیکن دونوں کے الگ ہونے کے قصے آج بھی زیر بحث رہتے ہیں۔ 2002 میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے جب الگ ہوئی تھی تو ایش نے سلمان پر کئی الزام لگائے، حالانکہ جواب میں سلمان نے بھی کچھ ایسی بات کہہ دی تھی جو جان کر ہر کوئی حیران تھا۔
ایشوریہ نے سلمان پر لگائے تھے یہ الزام سال 2002 میں بامبے ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریہ نے کہا تھا کہ 'میں نے ان کے نشے میں دھت رویے کو ان کے بدترین دور میں برداشت کیا اور بدلے میں مجھے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی بے وفائی اور توہین کا شکار ہونا پڑا۔ اس لیے میں نے ان کے ساتھ کسی بھی غیرت مند عورت کی طرح اپنا رشتہ ختم کر دیا۔
خاتون پر ہاتھ اٹھانے کے سوال پر سلمان نے دیا تھا ایسا جواب
ایشوریہ کے ان الزامات نے سبھی کو چونکا دیا تھا۔ پھر جب سلمان خان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا، ’جب خاتون کہہ چکی ہیں کہ میں نے ایسا کیا ہے، تومیں اس میں پڑنا نہیں چاہتا۔‘
سلمان نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک صحافی نے مجھ سے کافی عرصہ پہلے یہ سوال پوچھا تھا، تو میں نے میز پر ہاتھ مارا اور وہ ڈر گیا، میز واقعی ٹوٹ گئی تھی۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں کسی کو ماروں گا تو لڑائی ہوگی، مجھے غصہ آئے گا۔ اگر میں اسے زور سے مارتا تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ بچ جاتی۔ اس لیے یہ درست نہیں ہے۔ میں نہیں جانتا کہ یہ بات کس وجہ سے کہی گئی۔
بتا دیں کہ 2002 میں سلمان اور ایشوریہ ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ایشوریہ نے ابھیشیک بچن کے ساتھ شادی کر لی۔ اب ان کی ایک بیٹی آرادھیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان کا نام کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، حالانکہ دبنگ خان نے ابھی تک شادی نہیں کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔