உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان سے لے کر دیپیکا تک۔۔۔ یہ ہیں کالج ڈراپ آوٹ ستارے، پوری لسٹ جان کر رہ جائیں گے حیران

    سلمان خان سے لے کر دیپیکا تک۔۔۔ یہ ہیں کالج ڈراپ آوٹ ستارے، پوری لسٹ جان کر رہ جائیں گے حیران

    سلمان خان سے لے کر دیپیکا تک۔۔۔ یہ ہیں کالج ڈراپ آوٹ ستارے، پوری لسٹ جان کر رہ جائیں گے حیران

    فینس کے دلوں پر راج کرنے والے فلم انڈسٹری کے کچھ ایسے ستارے بھی ہیں جنہوں نے اپنی ایجوکیشن کو درمیان میں ہی چھوڑ کر بالی ووڈ کی طرف رُخ خرلیا ہے۔ آئیے آج ایسے ہی فنکاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اپنی ایکٹنگ اور خوبصورتی سے فینس کے دلوں پر راج کرنے والے فلم انڈسٹری کے کچھ ایسے ستارے بھی ہیں جنہوں نے اپنی ایجوکیشن کو درمیان میں ہی چھوڑ کر بالی ووڈ کی طرف رُخ خرلیا ہے۔ آئیے آج ایسے ہی فنکاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔

      عالیہ بھٹ
      گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں اپنی زبردست ایکٹنگ سے فینس کا دل خوش کرنے والی عالیہ بھٹ کو شروع سے ہی فلموں میں کافی دلچسپی تھی۔ اپنے اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے عالیہ نے 12ویں کی پڑھائی کو بیچ میں ہی چھوڑ کر بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا۔

      عامر خان
      فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کا دل بچپن سے ہی کھیل اور ایکٹنگ م یں لگا کرتا تھا۔ اس کے ساتھ ان دنوں ان کے افراد خاندان کی مالی حالات بھی بہت اچھے نہیں تھے۔ اسی کے بعد عامر نے اپنی پرھائی کو چھوڑ کر فلموں کی طرف رُخ کرلیا۔

      سلمان خان
      آنے والے دنوں میں کسی کا بھائی کسی کی جان اور ٹائیگر3 میں جلوہ دکھانے کو تیار سلمان خان کی بہت ہی زبردست فین فالووینگ ہے۔ ان کے فینس کو شائد ہی یہ بات پتہ ہو کہ سلمان نے فلموں کے لیے اپنے گریجویشن کو سیکنڈ ایئر میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

      رنبیر کپور
      حال ہی میں والد بننے والے رنبیر کپور کا شروع سے ہی فلم میکنگ اور ایکٹنگ میں گہری دلچسپی تھی۔ اپنے اسی جھکاو کی وجہ سے رنبیر نے دسویں کے بعد اپنی پڑھائی کو چھوڑنا ہی صحیح سمجھا۔

      دیپیکا پڈوکون
      شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان میں جلوہ بکھیرنے کو تیار دیپیکا پڈوکون کو بھی ایکٹنگ کا بہت شوق تھا۔ انہوں نے اپنی پڑھائی کے دنوں میں ہی فلموں میں انٹری کردی تھی اور آج تک وہ ڈگری حاصل نہیں کرپائی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہمیشہ پرسکون اور مسکراتی نظر آنے والی کیٹرینہ کیف نے پیپرازی پر اتارا غصہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ہڈی‘ کے رول میں جان پھونکنے کے لیے نوازالدین صدیقی نے کی تھی زبردست تیاری

      کرینہ کپور خان
      لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی کرینہ کپور خان کا فلموں کے تئیں کچھ ایسا جنون تھا کہ انہوں نے گورنمنٹ لا کالج میں داخلے کے بعد اپنی پڑھائی کو چھوڑ دیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: