ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلم دنگل دیکھ کر سلمان خان نے کہا : مجھے تم سے نفرت ہے عامر!۔

عامر خان کے خاص دوست سلمان خان نے بھی فلم کی جم کر تعریف کی ہے اور دنگل کو اپنی فلم سلطان سے بہتر فلم قرار دیا ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 23, 2016 12:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلم دنگل دیکھ کر سلمان خان نے کہا : مجھے تم سے نفرت ہے عامر!۔
عامر خان کے خاص دوست سلمان خان نے بھی فلم کی جم کر تعریف کی ہے اور دنگل کو اپنی فلم سلطان سے بہتر فلم قرار دیا ہے

ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل آج ریلیز ہو گئی ہے اور فلم کی کافی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ عامر خان کے خاص دوست سلمان خان نے بھی فلم کی جم کر تعریف کی ہے اور دنگل کو اپنی فلم سلطان سے بہتر فلم قرار دیا ہے۔

سلمان نے دنگل کی تعریف کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے پورے خاندان نے دنگل فلم دیکھی ، یہ ایک بہترین فلم ہے۔ سلمان نے آگے لکھا ہے کہ ذاتی طور پر میں آپ سے محبت کرتا ہوں عامر، لیکن پروفیشنل طور پر آپ سے نفرت ہے۔

سلمان کے اس ٹویٹ کا جواب دینے میں عامر نے بھی تاخیر نہیں کی ۔ عامر نے ٹویٹ کیا کہ سلمان آپ کی نفرت میں بھی مجھے محبت کا احساس ہوتا ہے، میں آپ سے محبت کرتا ہوں، جیسے نفرت بھی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان کی فلم سلطان اور عامر کی فلم دنگل کا پہلے سے ہی موازنہ کیا جا رہا تھا، یہاں تک کہ اس فلم کی وجہ سے دونوں میں سرد جنگ کی خبریں بھی آئیں۔ تاہم دونوں نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ دونوں فلمیں الگ ہیں ان کا موازنہ ٹھیک نہیں ہے۔ سلطان نے تو باکس آفس پر تقریبا 500 کروڑ کا بزنس کیا تھا اب دنگل کی باری ہے۔

First published: Dec 23, 2016 12:43 PM IST