உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان نے شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے لئے اٹھایا بڑا قدم، ملتوی کردی ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ!

    سلمان خان نے شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے لئے اٹھایا بڑا قدم

    سلمان خان نے شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے لئے اٹھایا بڑا قدم

    آرین خان (Aryan Khan) ڈرگس معاملے میں جب گرفتار کئے گئے تو اس دوران بھی سلمان خان (Salman Khan) چٹان کی طرح شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ کھڑے رہے۔ سلمان خان، آرین خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان سے ملنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک تھے اور اب انہوں نے پھر ایک ایسا کام کیا ہے، جس کے سبب ان کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: سلمان خان (Salman Khan)، شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے سب سے قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں، جو ہر موڑ پر ان کے ساتھ کھڑے نظر آجاتے ہیں۔ پھر چاہے وہ بات پروفیشنل ہو یا پرسنل، دونوں کی دوستی پوری انڈسٹری میں مشہور ہے۔ آرین خان (Aryan Khan) ڈرگس معاملے میں جب گرفتار کئے گئے تو اس دوران بھی سلمان خان چٹان کی طرح شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑے رہے۔ سلمان خان، آرین خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان سے ملنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک تھے اور اب انہوں نے پھر ایک ایسا کام کیا ہے، جس کے سبب ان کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔

      سلمان خان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد، شاہ رخ خان کے لئے اپنی شوٹنگ شیڈول میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، جس سے شاہ رخ خان کو کام سے تھوڑا بریک مل سکے اور وہ فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ دراصل، سلمان خان کی ’ٹائیگر-3‘ اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

      وائی آر ایف کے ذریعہ بنائی گئی، دونوں سپراسٹارس نے ایک دوسرے کی فلموں میں کیمیو کیا ہے۔ وہیں آرین خان کی گرفتاری کے سبب ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی، جس سے ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ شیڈول متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں سلمان خان نے اپنے دوست کا ساتھ نبھاتے ہوئے ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ شیڈول اور اپنی تاریخ میں تبدیلیاں کرائی ہیں۔

      Shahrukh Khan, Salman Khan, Happy Birthday Shahrukh Khan, shahrukh Khan Birthday
      شاہ رخ خان کے ساتھ سلمان خان۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @beingsalmankhan)


      بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان اور سلمان خان کو کراس اوور اسپائی یونیورس وینچر میں ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر‘ کے طور پر اپنے حصے کی شوٹنگ کرنی تھی، لیکن شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور اس لئے انہوں نے اس ماہ بریک لینے کا فیصلہ کیا۔ اس لئے ایک دوست کے طور پر سلمان خان نے شاہ رخ خان کے لئے اپنا شیڈول ایڈجسٹ کرتے ہوئے اسے دسمبر تک کے لئے ملتوی کردیا۔

      یہ بھی پڑھیں

      پونم پانڈے شوہر سیم بامبے کے ساتھ جھگڑے سے پہلے اور کن تنازعات سے بٹور چکی ہیں سرخیاں؟ یہاں جانیں


      ’ٹائیگر 3‘ کا اگلا شیڈول دسمبر میں شروع ہونے والا تھا، لیکن کیونکہ کٹرینہ کیف کی اس وقت وکی کوشل سے شادی کی قیاس آرائیاں ہیں، اس لئے سلمان خان نے اس شوٹنگ کو جنوری تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ نومبر میں، وہ پوری طرح سے ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ کے پرموشن میں مصروف ہوں گے، جو 26 نومبر کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔ مہیش منجریکر کے ذریعہ بنائی گئی یہ فلم مراٹھی بلاک بسٹر ’ملشی پیٹرن‘ کی ریمیک ہے، جس میں سلمان خان کے ساتھ ان کے بہنوئی آیوش شرما بھی نظر آئیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: